ہریانہ: اگلے 5 سال ہریانہ پر کون حکومت کرے گا؟ اس کا فیصلہ آج ہو گا۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ 5 اکتوبر کو ہریانہ کی تمام 90 سیٹوں پر 67.90 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہریانہ الیکشن میں کل 1,031 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سے 464 آزاد اور 101 خواتین ہیں۔
ہریانہ میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ ووٹوں کی گنتی کی شروعات ہی سے کانگریس رجحانات میں بی جے پی کو پچھاڑ چکی تھی۔ لیکن صبح دس بجے کے بعد کھیل بدل گیا۔ بی جے پی نے رجحانات میں کانگریس کو پیچھے کر دیا۔ ہریانہ میں کچھ سیٹوں پر زبردست ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ امبالہ کینٹ سے انل وج، تھانیسر سے سبھاش سودھا، جولانہ سے ونیش پھوگاٹ، پنچکولہ سے گیان چند گپتا اور اوچنا سے دشینت چوٹالہ پیچھے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی این ایل ڈی کو 3 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔