اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد کے عازمین حج کی پہلی پرواز 26 مئی کو - Haj 2024

First haj Flight From Aurangabad: مرکزی حج کمیٹی کے ممبر اعجاز دیشمکھ نے کہا کہ اورنگ آباد سے عازمین حج کی روانگی 26 مئی سے شروع ہو گی۔ اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ عازمین حج کو چکل تھانہ ہوائی اڈے سے جانے پر 80 ہزار روپے زیادہ ادا کرنے پڑتے ہیں۔ اس لیے مرکزی حج کمیٹی نے اس رقم کو بچانے کے لیے ممبئی اور حیدر آباد سے 1800 سے زیادہ مراٹھواڑہ کے عازمین کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

اورنگ آباد کے عازمین حج کی 26 مئی سے مقدس سفر کے لیے روانگی
اورنگ آباد کے عازمین حج کی 26 مئی سے مقدس سفر کے لیے روانگی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 6:23 PM IST

اورنگ آباد کے عازمین حج کی 26 مئی سے مقدس سفر کے لیے روانگی (etv bharat)

اورنگ آباد: اورنگ آباد کے عازمین حج کی روانگی 26 مئی 2024 سے شروع ہو رہی ہے۔ چونکہ عازمین حج کو چکل تھانہ ہوائی اڈے سے جانے پر 80 ہزار اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ اس لیے مرکزی حج کمیٹی نے عازمین حج کے اضافی اخراجات کو بچانے کے لیے ممبئی اور حیدر آباد سے 1800 سے زیادہ مراٹھواڑہ کے عازمین کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمسفر ٹراویلیس نے ممبئی سے مقدس سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین حج کے لیے اورنگ آباد کے 4 حج ہاؤس سے ممبئی ائیر پورٹ سفر کا انتظام کیا ہے۔ اس موقع پر ہمسفر ٹراویلیس کے پرو پر انٹر سراج خان نے بتایا کہ حج ہاؤس میں کل سے مسافرین کی بلنگ شروع کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی جانے والے ایک عازم حج کے لیے اے سی کوچ بس کا 1500 روپے کا ٹکٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ عازم حج کو دوران سفر چائے،ناشتہ دیا جائے گا۔عازمین حج اس سہولت سے استفادہ کریں اور کم خرچ بالانشین میں حج ہاؤس قلعہ ارک سے ممبئی ائیر پورٹ تک پہنچنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:چیف سکریٹری نے گیا ائیر پورٹ پر حج سفر کی تیاریوں کا جائزہ لیا

ان کا کہنا ہے کہ مراٹھواڑہ کے عازمین کا پہلا قافلہ 26 مئی سے حج ہاؤس قلعہ ارک سے ممبئی ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوگا۔ دوسرا 27 مئی، تیسرا 28 مئی، چوتھا 2 جون، پانچواں 3 جون اور چھٹا 4 جون کو جائے گا۔ مرکزی حج کمیٹی کے رکن حاجی اعجاز دیشمکھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہندوستان سے آخری پرواز 9 جون کو روانہ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details