اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد - Haj 2024 - HAJ 2024

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اور چشتی فاونڈیشن حیدرآباد کے اشتراک سے عازمین حج کا آخری مرکزی تربیتی اجتماع اتوار 5 مئی کو 9 بجے صبح تا ظهرا کبر فنکشن ہال جہاں نما روڈ میں منعقد ہوئی۔اس کیمپ میں عازمین حج کو کئی اہم معلومات فراہم کی گئی-

حیدرآباد میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد
حیدرآباد میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 6:49 PM IST

حیدرآباد میں عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد (etv bharat)

حیدر آباد:ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں آخری مرکزی حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس تربیتی کیمپ پر کثیر تعداد میں عازمین حج نے شرکت کی۔مولانا سید شاہ غلام افضل خسر و بیابانی صدر نشین ریاستی حج کمیٹی صدارت میں جبکہ مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ صدر چشتی فاونڈیشن حیدر آباد نگرانی کی ۔

مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ صدر مرکزی مجلس قادریہ، مولانا مفتی محمد انوار احمد قادری نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ، مولا نا عرفان اللہ شاہ نوری صدر مرکزی انجمن سیف الاسلام، مولانا حافظ عرفان قادری نائب صدر سنی دعوت اسلامی اور دیگر کے مختلف موضوعات پر خطابات کیا۔

حج کے 5 اہم دن سے متعلق خصوصی خطاب اور تربیت کی جائے گی۔ احرام باندھنے کا طریقہ اور دیگر امور اور کے بارے میں نشاندہی کی گی۔ محمد لیاقت حسین سی ای او تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اور میں گی۔ محمد حسین ایگریکیٹو آفیسر عرفان شریف اسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر انتظامی امور کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: ادارہ شریعہ مگدھ کے زیراہتمام حج تربیتی کیمپ کا انعقاد - Hajj training camp

ایم اے مقتدر بابا کارپوریٹر جہاں نما کنو نیز تربیتی اجتماع انتظامات کی نگرانی کی۔ قاری محمد محی الدین افتخاری واصل پاشاہ کی قرات سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ محمد شفیع قادری، جناب مرزا عارف اللہ بیگ قادری نعت شریف پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details