گلبرگہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی عیدالاضحی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔گلبرگہ سمیت تمام اہم اضلاع میںتہوار کے مدنظر پولیس انتظامیہ کی ملی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں گلبرگہ میں واقع روضہ تھانے میں اے سی پی کی قیادت میں عیدالاضحی کے مدنظرامن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس میٹنگ میں پولیس انتظامیہ کی جاننب سے پرامن طریقے سے تہوار منانے کی اپیل کی گئی۔
اس موقع پر اے سی پی چندر کانتھ اور روضہ پولیس تھانہ کے پی ایس انیس مجاور نے عیدالاضحی کے سلسلے میں میٹنگ کی ۔انہوں نے قربانی کے جانوروں سے متعلق کئی اہم باتیں کہی۔انہوں نے کہاکہ عوامی مقامات پر قربانی سے گریز کریں۔گائے کو ذبح کرنا ہے تو ایگری کلچر یا وینٹرنری ڈپارٹمنٹ سے سرٹیفکیٹ حاصل کر نا ہوگا۔