اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات کے سابر کانٹھا میں خوفناک سڑک حادثہ، سات لوگوں کی موت - Sabarkantha Road Accident - SABARKANTHA ROAD ACCIDENT

گجرات کے سابر کانٹھا میں آج صبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

گجرات کے سابر کانٹھا میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 لوگوں کی موت
گجرات کے سابر کانٹھا میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 لوگوں کی موت (ANI Video)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2024, 12:41 PM IST

سابر کانٹھا: گجرات کے سابر کانٹھا میں بدھ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تقریباً 7 لوگوں کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ معلومات کے مطابق کار سوار شیاملا مندر کے درشن کے لیے جا رہے تھے۔ کار تیز رفتاری کے باعث پیچھے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار میں سوار افراد کو بڑی مشکل سے باہر نکالا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار کو کاٹنے کے لیے کٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔ گاڑی میں کل 8 افراد سوار تھے۔ ایک شخص کو چھوڑ کر باقی 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ کار کی رفتار بہت تیز تھی جس کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر پیچھے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد کار کے ٹکڑے ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام مرنے والے احمد آباد کے رہنے والے تھے۔ سڑک حادثہ صبح 6 بجے پیش آیا۔ پولیس جاں بحق افراد کی شناخت میں مصروف ہے۔ اس دوران زخمی شخص کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گیا: بہار بھی عجب ہے، یہاں ندی سے بہہ رہی ہے شراب - Wine in River in Gaya

موقع پر پہنچے ڈپٹی ایس پی اے کے پٹیل نے بتایا کہ آج صبح ہمت نگر ہائی وے پر ایک کار ایک بھاری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار سات افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ ایک شخص زخمی ہے۔ یہ سبھی احمد آباد کے رہنے والے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details