گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلرگہ سمیت مختلف اضلاع میں واقع اقلیتی اسکولوں میں پڑھانے والی گیسٹ ٹیچرز کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ شور پکڑنے لگا ہے۔
کرناٹک کے اقلیتی اسکولوں میں گیسٹ ٹیچرس کے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ (etv bharat)
اقلیتی اسکولوں میں تدرس کی خدمات انجام دینے والے گیسٹ ٹیچرس نے تنخواہ میں اضافہ کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے گلبرگہ ضلع مینارٹی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔احتجاج میں مرد و خواتین گیسٹ ٹیچرز موجود تھے ۔
اس موقع احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ریاست بھر میں مورارجی دیسائی ،مولانا ابوکلام آزاد ، اے پی جی ابوکلام اسکول میں کئی ٹیچرس سالوں سے اپنی خدمت کو انجام دیتے آرہے ہیں ۔مگر ابھی تک ریاستی حکومت ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔ پچھلے کئ سالوں سے مینارٹی اسکولوں کے گیسٹ ٹیچرس کا اتنی کمتنخواہوں میں گزارا کرنا بہت مشکل ہورہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی کارکنوں نے کرناٹک میں قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی مذمت کی
انہیں ہر ماہ دس ہزار روپئے تنخوا دی جارہی ہے ۔جس سے ان کا گزارہ کر نا بہت مشکل ہورہا ہے ۔اس لئے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے لیے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے یہاں مینارٹی افسر کے ذریعے میمورنڈم پیش کیا گیا ۔اس موقع پر ضلع پر مینارٹی اسکولوں کے گیسٹ ٹیچرس نے شرکت کی۔