اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں جیل سے حکومت نہیں چلنے دوں گا: لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ - BJP AAP clash - BJP AAP CLASH

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے عام آدمی پارٹی کی جیل سے حکومت چلانے پر کہا کہ میں دہلی کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ دہلی میں حکومت جیل سے نہیں چلائی جائے گی۔

دہلی میں جیل سے حکومت نہیں چلنے دوں گا:لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ
دہلی میں جیل سے حکومت نہیں چلنے دوں گا:لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 7:41 AM IST

نئی دہلی: دہلی میں وزیراعلی اروند کیجریوال گرفتاری کے بعد بھی عام آدمی پارٹی دہلی کی حکومت جیل سے چلارہی ہے۔ اروند کیجروال جیل سے آرڈر جاری کررہے ہیں۔ وہیں میڈیا کے ایک پروگرام میں وی کے سکسینہ نے کہا کہ میں دہلی کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ دہلی میں حکومت جیل سے نہیں چلے گی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی دہلی میں جیل سے حکومت چلانے کی بات کر رہی ہے۔ تمام ماہرین قانون کے مطابق اس پر مختلف بیانات بھی آرہے ہیں۔ اس سب کے درمیان دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے دہلی میں حکومت جیل سے نہیں چلائی جا سکتی۔

میڈیا ہاؤس کے ایک پروگرام میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے پوچھا گیا کہ کیا دہلی میں حکومت اب جیل سے چلائی جائے گی؟ اس پر لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے واضح کیا کہ دہلی میں حکومت جیل سے نہیں چلے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ ان کی جگہ کسی اور کو وزیر اعلیٰ کا چارج لینا پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی قیاس کیا جارہا ہے کہ اگر اروند کیجریوال وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں تو ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کی رات دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ فی الحال اروند کیجریوال 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ اروند کیجریوال کو نوٹس کے بعد عآپ آدمی پارٹی کے لیڈروں کو اندازہ ہو گیا تھا کہ ایک دن اروند کیجریوال کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی کی جانب سے ایک مہم چلائی گئی، جس میں لوگوں سے رائے لی گئی کہ آیا اروند کیجریوال کو استعفیٰ دینا چاہیے یا اگر ایسا کرنا ہے تو انہیں جیل سے حکومت چلانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:شراب پالیسی معاملہ: کیجریوال کو ہائی کورٹ سے نہیں ملی راحت، اب تین اپریل کو سماعت - ARVIND KEJRIWAL BAIL PLEA

عام آدمی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ 90 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ اروند کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانی چاہیے۔ ایسے میں اروند کیجریوال گرفتار ہونے کے بعد بھی حکومت چلا رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی سے وابستہ لوگ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی اروند کیجریوال کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details