اردو

urdu

ETV Bharat / state

گرمی اور ہیٹ ویو کی نظر ہوگئی گیا کی بکرا منڈی، انتہائی کم ہے خریداروں کی بھیڑ - Goat Market

Heat Wave has become Visible in Gaya: گیا میں واقع بکرا منڈی گرمی کے نظر ہوگئی ہے۔ خریدار کم تعداد میں منڈی پہنچ رہے ہیں۔ صبح وشام منڈی میں بکرے پہنچ رہے ہیں لیکن تاجروں کو امید ہے کہ آخری دو دنوں میں خریداروں کا بڑا مجمع ہوگا۔ Goat Market in Gaya

Goat market in Gaya damaged due to heat wave, very less crowd of buyers
گرمی اور ہیٹ ویو کی نظر ہوگئی گیا کی بکرا منڈی، انتہائی کم ہے خریداروں کی بھیڑ (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 4:41 PM IST

گرمی اور ہیٹ ویو کی نظر ہوگئی گیا کی بکرا منڈی، انتہائی کم ہے خریداروں کی بھیڑ (ETV Bharat Urdu)

گیا:ریاست بہار کے اکثر اضلاع شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی زد میں ہیں، درجۂ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے، ضلع گیا بھی یلو الرٹ پر ہے، ایسے میں عید قرباں کی بازاروں ' جانور منڈی ' پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ کیونکہ لوگ گرمی کی وجہ سے دن میں گھروں سے باہر کم ہی نکل رہے ہیں۔ شہر گیا میں مختلف مقامات پر عید قرباں کے موقع پر لگنے والی ' بکرا منڈی ' پر بھی گرمی کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے منڈی خالی پڑی ہوئی ہے۔ صبح میں آٹھ بجے تک اور شام پانچ بجے کے بعد ہی تاجر منڈی میں خصی اور دوسرے جانور لےکر پہنچ رہے ہیں۔ حالانکہ بکرا منڈی میں اپنے جانور لےکر پہنچنے والوں کو اُمید ہے کہ آخری دو دن یعنی کہ سنیچر اور اتوار کو خریداروں کی بڑی تعداد پہنچے گی لیکن اب تک شدید گرمی کے سبب خریداروں سے بازار گرم نہیں ہوا، جو تاجروں کے لیے باعث تشویش ہے۔ حالانکہ کچھ تاجر پرجوش اور اُمید میں ہیں کہ جس طرح سے آخری دو دن خریداری کا سلسلہ ماضی میں رہا ہے، اسی طرح اس برس بھی ہوگا۔

گرمی اور ہیٹ ویو کی نظر ہوگئی گیا کی بکرا منڈی، انتہائی کم ہے خریداروں کی بھیڑ (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

Eid Ul Adha 2023 ممبئی کی دیونار بکرا منڈی میں سوا لاکھ سے زیادہ بکرے فروخت


بکرا خریدنے پہنچے محمد طلحہ رضوان اور تاجر محمد سراج نے کہا کہ چونکہ ضلع گیا کو جسم کو جھلسانے والی دھوپ اور لہر کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی سطح سے بھی الرٹ کیا گیا ہے۔ دن بھر لگنے والی منڈی صبح اور شام میں ہی محدود ہوگئی ہے۔ کڑی دھوپ میں جانور بھی پریشان ہیں، لہر کی زد میں بکرے بھی آسکتے ہیں کیونکہ کچھ ایسے بکرے منڈی میں ہیں جو گرمی کی وجہ سے بیمار پڑجاتے ہیں۔ وجہ گرمی ہی ہے۔ جس کی وجہ سے کم خریدار پہنچ رپے ہیں۔ محمد طلحہ نے کہا کہ گاؤں دیہات میں مویشی میلہ میں اس بار شہر سے کم لوگ پہنچ رہے ہیں۔ کیونکہ ضلع گیا بہار کے گرم ترین ضلعوں میں ایک ہے، ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات کی وجہ سے دوپہر میں گھروں سے باہر نہیں جارہے ہیں۔ کیونکہ وہاں مویشی میلے کھلے میدان میں لگتے ہیں اور وہاں پانی سے لےکر دیگر سہولیات کی کمی ہوتی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی گرمی سے بچنے کے لیے ایڈوائزری جاری ہے۔ اس پر عمل کرکے اپنی صحت کا بھی خیال رکھ رہے ہیں۔

دس ہزار سے ستر ہزار تک کے بکرے
گیا کی بکرا منڈی میں 10 ہزار سے 70 ہزار تک کے بکرے موجود ہیں، آخری دنوں میں مزید مہنگے بکرے بازاروں میں پائے جاتے ہیں، گزشتہ برس 1 لاکھ سے زائد کی قیمت کے بکرے فروخت ہوئے تھے، اس بار بھی توقع ہے کہ اتنی قیمت کے بکرے ضرور گیا شہر کی منڈی میں آئیں گے۔ محمد سراج نے بتایا کہ انہوں نے اب تک 10 ہزار سے 70 ہزار فی عدد کا بکرا فروخت کرچکے ہیں اور مزید مہنگے بکنے کی امید ہے۔

مہنگائی کا بھی اثر ہے
گیا شہر کی منڈیوں میں اس بار بکرے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ شہر گیا کی منڈی میں اب تک دس ہزار سے ستر ہزار روپے تک کے بکرے فروخت ہوچکے ہیں۔ محمد طلحہ نے کہاکہ قیمت بڑھی ہوئی ہے۔ 10 ہزار سے نیچے کا کوئی بکرا نہیں ہے اب تک، جبکہ گزشتہ برس 8 ہزار سے بکروں کی قیمت شروع تھی۔ بکرے مہنگے ہونے کے سوال پر مرزاغالب کالج موڑ پر واقع منڈی میں خریداری کررہے ڈاکٹر ضیاء الدین خان نے کہا کہ گرمی کے اثرات کے علاوہ مہنگائی کے اثرات بھی ہیں۔ جسکی وجہ سے بکرا منڈی میں اب پہلے کی طرح کی بكری نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی قربانی ایک اہم فریضہ ہے اسکو حسب استطاعت انجام دیا ہی جائے گا۔ واضح ہو کہ گیا ضلع شدید گرمی کی زد میں ہے اور یہاں 45 ڈگری درجۂ حرارت ہے۔ صبح وشام ہی خریدار منڈیوں میں پہنچ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details