اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 10:09 AM IST

ETV Bharat / state

گیا: نکسل متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر سے پولنگ اہلکاروں کو پہنچایا گیا - lok sabha election 2024

First Phase Polling in Gaya: ضلع گیا کے نکسل متاثر علاقوں میں ہیلی کاپٹر سے پولنگ اہلکاروں کو بھیجا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں ہوئے نکسلی اور پولیس تصادم سے ضلع پولیس مستعد ہے۔ گیا کا یہ علاقہ نہ صرف جنگل اور پہاڑی علاقہ ہے بلکہ یہ جھارکھنڈ کی سرحد سے متصل ہے اور اس کا فائدہ اٹھاکر نکسلی دوسری ریاستوں سے یہاں داخل ہوجاتے ہیں۔

Gaya: Polling officials were flown by helicopter to Naxal affected areas
Gaya: Polling officials were flown by helicopter to Naxal affected areas

گیا: نکسل متاثر علاقوں میں ہیلی کاپٹر سے پولنگ اہلکاروں کو پہنچایا گیا

گیا:گیا کے نکسل متاثرہ علاقوں میں واقع بوتھوں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پولنگ اہلکاروں پہنچایا گیا ہے۔ گیا ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر نے اُڑان بھرا جو سیدھے ضلع کے انتہائی حساس اور نکسل متاثر ڈومریا کے جھکر بندھا جنگل کی پہاڑی پر بنے ہیلی پیڈ پر لینڈنگ کیا۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں آج بھی نکسلیوں کا غلبہ ہے اور یہاں اس علاقہ میں اکثر و پیشتر نکسلی وارداتیں پیش آتی رہتی ہیں۔ ماضی کے کئی انتخابات کے دوران بھی اس علاقہ میں الیکشن کے دوران بم بلاسٹ اور پولنگ ٹیم پر حملے ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن اور ضلع انتظامیہ اور ضلع پولیس اس بار کوئی حفاظتی انتظامات میں کوئی کمی نہیں رہنے دینے کی کوشش میں ہے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ پولنگ اہلکاروں کو مکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھکربندا پہاڑی پر واقع تمام بوتھوں تک پہنچایا گیا ہے۔ اس بار گیا پولیس کی جانب سے بہتر حفاظتی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے چکربندھا پولیس تھانہ کے کئی پولنگ بو تھوں میں ان کے اصل پولنگ بوتھس میں ووٹنگ کرانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جس سے عام لوگوں میں خوشی کی لہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کی لائیو اپ ڈیٹس - First Phase Live Updates


پانچ پولنگ پارٹیوں کو کیا گیا ہے روانہ

گیا ضلع کے اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ میں واقع ڈو مریا بلاک کا چھکر بندھا وہ علاقہ ہے جہاں انتخابات کے دوران نکسلیوں کے ڈر کا ماحول ہوتا ہے۔ گزشتہ روز چھتیس گڑھ ریاست میں ہوئے نکسلیوں اور پولیس کے درمیان تصادم سے بہار پولیس بھی مستعد اور متحرک ہے۔ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کو بہار اور ضلع پولیس تیار ہے۔ ضلع الیکشن افسر ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ چکھر بندھا جنگلی علاقوں میں پانچ پولنگ پارٹیوں کو تعینات کیا گیا ہے جو الگ الگ بوتھ پر ووٹنگ کے عمل کو انجام دیں گے۔

پانچ بوتھوں پر پہلی بار ہوگا انتخاب

ضلع گیا کے ڈومریا بلاک کے پانچ ایسے بوتھ ہیں جہاں پہلی بار ووٹنگ ہوگی کیونکہ یہاں نکسلیوں کے حملے اور خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے دوسری جگہ پر ووٹنگ کے انتظامات کرائے جاتے تھے۔ یہ وہ گاوں ہیں جہاں سڑک سے جانے کے لئے پولنگ پارٹی اور پولیس کو خطرہ ہوتا تھا۔ اس وجہ سے ان گاوں کے بوتھوں کو دوسرے ان جگہوں پر منتقل کردیا گیا تھا جہاں پولنگ پارٹی آسانی سے پہنچے، لیکن اس بار ان سبھی جگہوں پر وہیں انکے گاوں میں بوتھ بنائے گئے ہیں اور وہاں پولنگ پارٹی کو بھیجنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا سہارا لیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ ضلع میں کل 19 اپریل کووٹنگ ہونی ہے اور یہاں ضلع میں پرامن ماحول میں ووٹنگ کرانے کے لیے مرکز سے سی آرپی ایف، بی ایس ایف، ایس ایس بی سمیت کل 7 کمپنیاں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بہار پولیس کی بڑی تعداد ہے جو امن وقانون کی بالا دستی کو قائم رکھنے کی کوشش میں لگی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details