لکھنو:مدرسے کے مینیجر شریف الحسن نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ طبی کیمپ مدرسہ وارثیہ کی جانب سے بالکل مفت ہے یہاں پر متعدد جانچ بھی کی جا رہی ہے اور مفت میں دوائیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شدت کی گرمی کی وجہ سے بچے طرح طرح کی امراض کا شکار ہو رہے تھے جس کے بعد مدرسہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ طبی کیمپ لگایا جائے اور بچوں کا علاج کرایا جائے۔ مدرسے میں بلا تفریق ملت و مذہب سب کی لوگوں نے ہیلتھ چیک اپ کرایا۔ رام پر ساد بتاتے ہیں کہ بلڈ پریشر اور شوگر کا مریض ہوں مدرسے میں جانچ کرا کر کے دوائیاں بھی حاصل کیا۔
مدرسے کی پرنسپل مولانا ظہیر عباس نے بتایا کہ شدت کی گرمی کی وجہ سے بچے متعدد امراض کے شکار ہو رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ مدرسہ انتظامیہ نے طلباء اور اطراف کی عوام کے لیے مفت طب کیمپ کا انعقاد کیا جہاں پر تقریبا پانچ سو افراد نے جانچ کرایا اور مفت دوائیاں بھی تقسیم کی گئی۔