لکھنؤ: اس کیمپ میں ممبئی سے ڈاکٹر عبدالقادر، ماہر حجام سلیمان شیخ، حکیم عمران اللہ خان نے شرکت کی۔ کیمپ میں طلباء نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ اس دوران انہیں صحت سے متعلق مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ اساتذہ و ملازمین اور مقامی لوگوں نے بھی اس کیمپ میں شرکت کی۔
اس دوران ڈاکٹر عبدالقادر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن و حدیث میں مذکور چیزوں کے ذریعے علاج میں شفاء عطا فرمائی ہے۔ لہٰذا ہمارا مقصد طب نبوی کو عام کرنا ہے اور اسے فروغ دینا ہے۔ علاج کے بہت سے طریقے چل رہے ہیں، لیکن طب نبوی کی اہمیت آج بھی اپنی جگہ برقرار ہے۔
طب نبوی علاج کا ایسا طریقہ ہے کہ اس میں شفا بخش خصوصیات ہیں اور کوئی جسمانی مضر اثرات نہیں ہیں۔ یہ مکمل طور پر قدرتی علاج ہے جسے ہم طب نبوی کہتے ہیں۔ اس پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔