کولکاتا:مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات سے قبل کولکاتا ایس ٹی ایف سی نے جعلی نوٹوں کا دھندہ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایس ٹی ایف نے اس معاملے جعلی نوٹوں کے چار سوداگروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ٹی ایف پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔
ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت امجد علی خان، کمال خان، محمد انعام اور محمد قریشی کے طور پر ہوئی ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ایس ٹی ایف کو اطلاع ملی تھی کہ اسٹرینڈ روڈ سے متصل ملینیم پارک علاقے میں جعلی نوٹوں کے کئی ڈیلر جمع ہو رہے ہیں۔اس علاقے میں 4 افراد کو مشکوک حالت میں گھومتے دیکھا گیا ہے۔اس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ان کے پاس سے 90 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔