پٹنہ: سیوان کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین اور آر جے ڈی صدر لالو یادو کے خاندان کے درمیان صلح کے بعد حنا شہاب اور اسامہ شہاب آج راشٹریہ جنتا دل میں شامل ہو گئے۔ دونوں نے پٹنہ میں رابڑی کی رہائش گاہ پر پارٹی کی رکنیت لی۔ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے آر جے ڈی میں حنا اور اسامہ کے شمولیت کو تیجسوی یادو کے لیے بڑا سیاسی داؤ مانا جا رہا ہے۔
لالو اور تیجسوی نے رکنیت دلائی:
اس ممبرشپ پروگرام کا احتمام پٹنہ میں رابڑی دیوی کی 10 سرکلر روڈ رہائش گاہ پر منعقد ایک تقریب میں کیا گیا۔ مانا جا رہا ہے کہ اسامہ اور حنا شہاب کے آنے سے پارٹی مضبوط ہو گی اور سیوان کے لوگوں میں پارٹی کی حمایت کی بنیاد بھی مضبوط ہو گی۔
کچھ عرصہ پہلے ہوئی تھی ملاقات:
چند ماہ قبل یہ خبر آئی تھی کہ اسامہ اور حنا شہاب کی لالو یادو اور تیجسوی یادو سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کے لیے ثالث کا کردار آر جے ڈی کے قانون ساز کونسلر ونود جیسوال نے ادا کیا۔ اس کے بعد سے لالو خاندان اور شہاب الدین خاندان کی قربت کا معاملہ سامنے آتا رہا۔ حالانکہ اس پورے معاملے پر شہاب الدین کے خاندان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، لیکن وقت گزرتا گیا اور اس کے نتیجے میں آج یہ بات سامنے آئی۔