اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا ہریانہ کے انتخابی نتائج میں کھیل ہو رہا ہے؟ بھوپیندر ہڈا کا بڑا الزام، کارکنوں کو دی یہ ہدایات

بھوپیندر ہڈا نے کہا کہ کئی جگہوں پر ووٹوں کی گنتی روک دی گئی ہے۔ کارکن ثابت قدم رہیں۔ ہمیں اکثریت مل رہی ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

بھوپیندر ہڈا
بھوپیندر ہڈا (ANI)

روہتک: ہریانہ انتخابات میں غیر متوقع نتائج آئے ہیں۔ جب کہ ایگزٹ پول میں کانگریس کو اکثریت مل رہی تھی، اصل نتائج آنے کے بعد بازہ پلٹ گئی ہے اور لگتا ہے کہ بی جے پی کو اکثریت مل رہی ہے۔ ادھر سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے ایک بڑا الزام لگایا ہے۔

ووٹوں کی گنتی کے درمیان بھوپیندر ہڈا نے کہا کہ کانگریس نے بہت سی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور کئی سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ لیکن، انہیں اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا، کئی مقامات پر ووٹوں کی گنتی بھی روک دی گئی ہے۔ میں اپنے تمام کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ثابت قدم رہیں، ہمیں اکثریت مل رہی ہے۔

روہتک کی گڑھی سمپلا کلوئی سیٹ سے بھوپیندر ہڈا جیت گئے ہیں۔ اس بار ہریانہ میں کانگریس کی یک طرفہ لہر بتائی جا رہی تھی۔ 5 اکتوبر کو ووٹنگ کے بعد بھی تمام ایگزٹ پول میں کانگریس کو ہی بھاری اکثریت کے ساتھ فاتح قرار دیا جا رہا تھا۔ وہیں، ووٹوں کی گنتی کے دن صبح 8 سے 9 بجے تک بھی نتائج کانگریس کے حق میں نظر آئے۔ بیلٹ پیپر کی گنتی میں کانگریس کو تقریباً 60 اور بی جے پی کے پاس 15 کے قریب سیٹیں تھیں۔ لیکن جیسے ہی 9 بجے کے بعد ای وی ایم کھلے، کانگریس پیچھے رہ گئی اور بی جے پی نے اکثریت کے اعداد و شمار کو چھو لیا۔

2019 کے انتخابات کی طرح اس بار بھی بہت سی سیٹوں پر بہت ہی کم فرق سے ہار جیت ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ فی الحال ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ کئی سیٹوں پر بہت سخت مقابلہ ہے۔ ادھر بھوپیندر ہڈا نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details