اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر اورنگ آباد میں حج 2025 کے تعلق سے صدر خدمات حجاج کمیٹی مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی نے میڈیا کو بتایا کہ شہر کے جونا بازار میں واقع پٹیل آرکیڈ میں خدمات حجاج کمیٹی کے دفتر سے عازمین حج کے فارم بھرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو مفت میں ان لائن فارم بھر کر دیا جائے گا۔اسی کے ساتھ اورنگ آباد شہر میں واقع حج ہاؤس میں بھی ان لائن فارم کی خانہ پوری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 50 فارم بھرے جاچکے ہیں اگر کوئی ابھی فارم بھرنا چاہتا ہے تو اس عازم حج کو ایک فوٹو، بلڈ گروپ ڈٹیل کے ساتھ ساتھ آئندہ برس جنوری تک لیے پاسپورٹ کا ویلڈ ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ 65 برس زائد عمر کے عازمین حج ایک رفیق سفر کے ساتھ حج کے لیے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان بزرگ شخص کا قرعہ اندازی کے بغیر ہی انتخاب کرلیا جاۓ گا، لیکن شرط یہ ہے کہ اس شخص کی بیوی رفیق سفر نہیں بن سکتی ہے۔
ناظرین یہاں ایک بات یہ بھی نوٹ کر لیں کہ سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک قانون پاس کیا ہے کہ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر والا شخص جو ایک بار اپنی زندگی میں حج کر چکا ہے، وہ دوبارہ حج نہیں کر سکتا اگر وہ ایسا کرتا ہے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے تب اس کی رقم ضبط کر لی جائے گی۔ ساتھ ہی مولانا نے کہا کہ اگر کوئی شخص پہلا حج اپنے والدین کے ساتھ کرتا ہو اور بعد میں وہ اپنی اہلیہ کے حج کرنا چاہتا ہے تو ایسے شخص کو کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہے۔
اورنگ آباد میں حج 2025 کے لیے فارم بھرنے کا عمل شروع: مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی - Haj 2025 - HAJ 2025
حج 2024 کے بعد اب حج 2025 کے لیے فارم بھرنے کا عمل آن لائن طریقے سے شروع ہوچکا ہے اس تعلق سے صدر خدمات حجاج کمیٹی کی جانب سے ایک اہم اپیل بھی کی گئی ہے- عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ ضروری دستاویزات لیکر خدمت حجاج کمیٹی یا اورنگ آباد حج ہاؤس میں پہنچ کر ان لائن فارم بھرے۔
اورنگ آباد میں حج 2025 کے لیے فارم بھرنے کا عمل شروع: مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی (ETV Bharat)
Published : Aug 27, 2024, 2:28 PM IST
یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد شہر میں خادمین حرم کے نام پر بڑی تعداد میں نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ دہی - Cheating on Hajj khidmat
واضح ہے کہ اورنگ آباد خدمت حجاج کمیٹی کے دفتر سے سینکڑوں عازمین حج اپنے ان لائن سفر حج فارم بھرتے ہیں، اور یہ کمیٹی پچھلے تین دہائیوں سے زائد عرصے سے عازمین کی بے لوث خدمت کر رہی ہے۔