اردو

urdu

ETV Bharat / state

زمین تنازعہ میں عبدالمالک یونس عیسی پر فائرنگ، دو افراد گرفتار - Firing on Abdul Malik Yunus Isa - FIRING ON ABDUL MALIK YUNUS ISA

Firing on Abdul Malik Yunus Isa in land dispute مالیگاؤں میں سابق میئر عبدالمالک یونس عیسیٰ شیخ پر فائرنگ معاملہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

زمین تنازعہ میں عبدالمالک یونس عیسی پر فائرنگ، دو افراد گرفتار
زمین تنازعہ میں عبدالمالک یونس عیسی پر فائرنگ، دو افراد گرفتار (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 9:17 PM IST

زمین تنازعہ میں عبدالمالک یونس عیسی پر فائرنگ، دو افراد گرفتار (ETV Bharat)

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں سابق میئر پر حملے کو لیکر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ 27 مئی 2024 رات تقریباً 1.15 بجے کے قریب مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں جونا آگرہ روڈ، سپریم بلڈنگ میٹریل کے سامنے فریادی شیخ ریحان شیخ سلیم اپنے دوست عبدالمالک یونس عیسی شیخ (مجلس کے ضلعی صدر و سابق میئر) اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے ان کے قریب پستول سے گولی مار دی، جس کے سبب عبدالمالک شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

اس تناظر میں سٹی پولیس اسٹیشن سی سی ٹی این ایس نمبر 34 ،307 160/2024 تعزیرات ہند کی دفعہ انڈین ویپن ایکٹ سیکشن 3/25 اور 7/27 ایم پی او کے ساتھ 135 درج کیا گیا۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ناسک دیہی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرم دیشمانے، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ، مالیگاؤں انیکیت بھارتی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈی وائی ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے جائے واردات کا دورہ کیا اور مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن اور لوکل کرائم برانچ کی ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ جس کے مطابق لوکل کرائم برانچ کی ٹیم کو متوازی تفتیش میں خفیہ مخبر کے ذریعے واردات کی اطلاع ملی تو انہیں مذکورہ جرم میں ملوث دونوں ملزمان کے بارے تعلق سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے مذکورہ جرم میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان سے پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ جرم مالدہ شیوار میں زمین کے لین دین کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والا پستول اور دو زندہ کارتوس، موٹر سائیکل برآمد کی۔

اس ضمن میں ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے بلکہ زمین کے تنازعہ کو لیکر عبدالمالک یونس عیسی پر فائرنگ ہوئی اس سے سیاسی کنیکشن نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے مزید تحقیقات کے بعد ممکن ہے کہ کچھ ملزمین کا نام سامنے آنے کے بعد ان پر بھی مقدمہ درج کیا جائے گا ۔ اسی طرح انہوں نے مزید کہا کہ اس تعلق سے کسی بھی ماسٹر مائنڈ یا خاطی افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس معاملے میں جب واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی تو فاروق پٹیل اور اس کے ساتھ موجود نامعلوم شخص کو جائے وقوعہ پر اپنے ہاتھ میں پستول لے کر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے مطابق مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن میں سی سی ٹی این ایس گڑ نمبر 161/2024 تعزیرات ہند کی دفعہ 336 انڈین ہتھیار ایکٹ کی دفعہ 3/25 اور 7/27 اور کے تحت مقدمہ درج کیا گیا M.P.O.C.C 135 ہے۔ ملزم کی تلاش جاری ہے مذکورہ جرم کی تفتيش سٹی پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں دنوں جانب سے بحث کے دوران عدالت نے غور و خوص کرتے ہوئے ملزم شیخ منصور شیخ بشیر 21 سالہ اور خلیل احمد عبدالرزاق 40 سالہ کو چار دن کی پولیس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details