نئی دہلی:آج صبح دہلی کے بدھ پور علاقے میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں کئی اور گودام آگ کی زد میں آگئے۔ آگ کے شعلے بلند ہونے لگے اور دھواں آنے لگا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیاں موقعے پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ اے سی فریج بنانے والے گودام میں آگ لگی تھی۔ یہ آگ آہستہ آہستہ قریبی گھریلو اشیا کے گودام تک پھیل گئی اور کئی بڑے گودام بھی اس کی زد میں آگئے۔ آگ لگتے ہی سب باہر نکل آئے۔ اندر کسی کے پھنسے ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ تاہم ہولی کے تہوار کے دن کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔