اردو

urdu

ETV Bharat / state

درگ کی کیمیکل فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی، خطرے میں قریب کی بستی - Durg Fire - DURG FIRE

Chhattisgarh Fire: چھتیس گڑھ کے درگ میں کیمیکل بنانے والی ایک کمپنی میں آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقعے پر موجود ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

درگ: کیمیکل بنانے والی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی
درگ: کیمیکل بنانے والی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 9:18 PM IST

Updated : Apr 1, 2024, 9:43 PM IST

درگ کی کیمیکل فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی

درگ: شہر کے صنعتی علاقے میں کیمیکل بنانے والی کمپنی میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی پورے علاقہ میں گھنا اور سیاہ دھواں پھیل گیا۔ کمپنی کے ملازمین نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کی ٹیم کو موقعے پر بلایا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم 10 گاڑیوں کے ساتھ موقعے پر پہنچ گئی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آگ اتنی بھیانک ہے کہ دس فائر انجن بھی اسے بجھانے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔

  • پوری کمپنی آگ کی زد میں

شہر سے تھوڑے فاصلے پر درگ کا انڈسٹریل ایریا ہے جہاں کئی کمپنیاں اور چھوٹی صنعتیں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس کیمیکل کمپنی میں آگ لگی وہ کیمیکل بنانے کا کام کرتی ہے۔ کیمیکل میں آگ لگنے سے پوری فیکٹری آگ کی زد میں آگئی۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں موقعے پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آگ اتنی زیادہ پھیل گئی ہے کہ اس پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح آگ پر قابو پایا جا سکے۔

  • کمپنی کے قریب ایک بڑی کالونی

جس جگہ آگ لگی اس سے تھوڑے فاصلے پر غریبوں کی ایک بڑی کالونی ہے۔ کالونی میں غریب لوگوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے۔ آگ لگتے ہی کالے دھویں نے پورے علاقے کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ گھنے کالے دھوئیں کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور افسران بھی موقعے پر موجود ہیں۔ ہر کوئی جلد از جلد آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیمیکل کی کی وجہ سے آگ کی شدد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک، متاثرہ خاندانوں کا معاوضہ اور نوکری کا مطالبہ

جے پور: کیمیکل فیکٹری میں لگی زبردست آگ، پانچ افراد ہلاک

Last Updated : Apr 1, 2024, 9:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details