یادگیر میں کامیاب طلبا وطلبات کو خصوصی استقبالیہ دیا گیا (etv bharat) یادگیر:شاہ پور میں واقع مصباح آئس فیکٹری ہال میں فضل الرحمن شعلہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تہنیتی تقریب کا کامیابی کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں دسویں و 12ویں جماعت کے ٹاپرس طلباء و طالبات کو خصوصی استقبالیہ دیا گیا۔اس کے علاوہ اردو میڈیم اور کنڑا میڈیم کے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔
فضل الرحمن شعلہ فاؤنڈیشن کے صدر اور چوکھنڈی مسجد کے متولی سید ضیاء الرحمن نے اس تقریب تہنیت کی صدارت کی جبکہ سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ ، صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس کے علاوہ کے مولانا سید چندا حسينی عرف زوبير صاحب، برادار سجادہ نشین گوگی شریف،ایڈوکٹ رافعہ شیریں خان،گلبنرگہ کے سماجی کارکن شہناز اختر ،ڈاکٹر بسوارج،مبین احمد زخم صحافی و شاعر ، سید اسحاق حسین خالد ریاستی خازن ایس ڈی پی آئی کرناٹک ، رفیق احمد صاحب چودھری سابق کونسلر ، عود بن امر چاؤش رکن ضلع وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں:کرناٹک میں 2023-24 کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان
اس موقع پر تمام مہمانوں نے شعلہ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی ستائش کی۔معلم محمد سراج احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔شاہ پور فضل الرحمن فاؤنڈیشن کے جنرل سیکٹری سید مصباح الرحمن شعلہ نے تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ اداکیا۔