اورنگ آباد:اورنگ آباد شہر پولیس کے این ڈی پی ایس اسکاؤٹ نے ممبئی اورنگ آباد چلنے والی ٹریولز بس پر کارروائی کی، اور ملزمین سکندر خواجہ شیخ، بس ڈرائیور شبیر شیخ اور کلینر افروز خان نظام خان کو نشہ آور گولیاں اور ڈرگز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس سے ملی تفصیلات کے مطابق این ڈی پی ایس اسکاؤٹ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ٹریولز کی بس میں یہ ممنوعہ و غیر قانونی نشہ آور چیزیں لائے جا رہے ہیں، این ڈی پی ایس سیل کی انسپکٹر گیتا باگوڑے کی رہنمائی میں پولیس کمشنر پروین پوار کے حکم پر اورنگ آباد شہر کے بابا پیٹرول پمپ کے قریب پنچوٹی کارنر پر نظر رکھ کر انتظار کر رہے تھے۔ مذکورہ بس کے یہاں پہنچتے ہی بس پر چھاپہ مارا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ جب ملزم سکندر وہاں ڈرائیور کی کھڑکی کے پاس پہنچا تو ڈرائیور نے اسے پیڑے و مٹھائی کے باکس تھمائے اور اسی اثنا اسکاؤٹ نے چھاپہ مار کر مذکورہ باکس سمیت اندر رکھی نشہ آور گولیاں اور ڈرگز اور مذکورہ تینوں ملازمین کو دھر لیا، تحویل میں لیے ملزمین میں سے شبیر نے بتلایا کہ اس مال کو لانے کا کام انہیں بیگم پورہ علاقے کے اظہر نے دیا تھا، جب کہ ممبئی میں انہیں یہ مال ایک خاتون ایجنٹ نغمہ شیخ باجی سپلائی کرتی ہے، اور وہ یہاں آکر یہ مال سکندر کے سپرد کرتے ہیں، چھاپہ ماری کی اس کارروائی میں پولیس اہلکار و ملازمین نے انجام دی۔ فی الحال پولیس نے ٹریول بس کو اپنی تحویل میں لے کر شہر کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں جمع کیا ہے۔