رائے بریلی:اترپردیش کے رائے بریلی میں آوارہ جانوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد لوگوں کے لیے باعث تشویش بنتی جارہی ہے اور لوگوں کی جان کے لیے خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں بلاک اور تحصیل سطح پر گائے کی پناہ گاہیں تعمیر کی ہیں، لیکن پھر بھی آوارہ جانور کبھی سڑکوں پر بیٹھے اور کبھی گھومتے نظر آتے ہیں۔ اس کے باوجود ذمہ داروں نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے آوارہ جانوروں کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں۔ ایسا ہی ایک تازہ معاملہ رائے بریلی میں پیش آیا ہے۔
مہاراج گنج تھانہ علاقہ کے بھیکھا گاؤں میں ایک بوڑھا آدمی بازار جا رہا تھا۔ اس دوران اچانک ایک آوارہ بیل بوڑھے کی طرف دوڑتا ہوا آیا اور حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ بیل کے حملے سے معمر شخص شدید زخمی ہو گیا آوارہ بیل کے خوف سے موقعے پر افراتفری کا ماحول رہا۔ کسی طرح وہاں موجود لوگوں نے بیل کو بھگا دیا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے عمر رسیدہ شخص کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن اس کی موت ہو گئی۔