لکھنؤ:عید الاضحی کا چاند نظر آچکا ہے۔ عیش باغ عیدگاہ لکھنؤ میں 17 جون کو عید الاضحی کی نماز 10 بجے ادا کی جائے گی جب کہ 16 جون سے ایام تشریق شروع ہو جائیں گے۔ ایام تشریق کے دوران تکبیر تشریق کہنا ضروری ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ عبادت کریں اور 15 جون کو یوم عرفہ ہوگا یعنی اسی دن حج ادا کیا جائے گا۔ اس دن روزہ رکھنے کا بھی اہتمام کریں۔
اسلامک سینٹر آف انڈیا کے سربراہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقعے پر اسلامک سینٹر اف انڈیا کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی جاتی ہے اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایڈوائزری کے مطابق قربانی کریں اور عید الاضحی نماز کی ادائیگی کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو صاحب حیثیت ہیں اور قربانی کے لیے جانور خریدیں اور اللہ کی راہ میں قربانی پیش کرنے کی تیاری کریں۔