احمدآباد:ریاست کے احمدآباد کے جوہاپورا میں واقع قادری پلاٹ میں منعقدہ شاپنگ نمائش میں کل 75 اسٹالز لگائے گئے جن میں مسلم خواتین کی تعداد قابل ذکر ہے۔مسلم خواتین کو اس پلیٹ فارم کے ذریعہ خود کفیل بنانے کے مقصد سے ایک انوکھی پہل کی گئی ہے۔
اس تعلق سے شاپنگ کی آنر شیلا قادری نے کہا کہ ایگزیبیشن کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ لوگ دور دور شاپنگ کرنے جاتے ہیں۔ان ہی لوگوں کو اپنے علاقے کی صلاحیت مند خواتین کے ہاتھوں بنائے ہوئے سامان واقف کرانے کی ایک کوشش ہے ۔خواتین اپنے اپنے گھروں میں گھریلو بزنس کر رہی ہیں۔ انہیں ایک پلیٹ فارم ملے۔ وہ خود کفیل بنے اور ان کا بھی بزنس چلے ۔
انہوں نے کہاکہ اس سال ہم نے 75 سے زائد اسٹال لگائے ہیں جن الگ الگ شاپنگ ائٹم کے رکھے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ یہاں پر خریدی کرنے آ رہے ہیں۔ تراویح کے بعد خریداروں کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔ لوگوں کا کافی اچھا ردعمل دیکھنے مل رہا ہے۔