اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ملک میں بھائی چارہ سے ہی امن وامان ممکن' - Eid Milan In MALEGAON - EID MILAN IN MALEGAON

Eid Milan Programme مالیگاؤں میں واقع اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر ہندو مسلم ایکتا سنگھٹن کی جانب سے عید ملن پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔

مالیگاؤں میں عید ملن پروگرام کا اہتمام
مالیگاؤں میں عید ملن پروگرام کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 11:50 AM IST

مالیگاؤں میں عید ملن پروگرام کا اہتمام

مالیگاؤں:مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ہندو مسلم ایکتا سنگھٹن کے زیراہتمام ایک منفرد عیدملن پروگرام اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر منعقد کیا گیا اس میں شہر کی سیاسی، سماجی، ملی شخصیات کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر ہندو تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اس پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد ہندو مسلم اتحاد اور یکجہتی کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ہمارا شہر ہندو مسلم اتحاد کو لیکر کہیں نہ کہیں بدنام ہے۔ اس داغ کو دھونے کے لیے جو پروگرام ہندو مسلم ایکتا سنگھٹنا نے بنایا ہے جو یعنی درد مند دل کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شہر کی تعمیر و ترقی چاہتے ہے، چاہیے وہ کسی بھی سماج یہ مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہو شہر میں ہندو مسلم اتحاد چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس پیغام کو آپ سب کو یہاں سے لیکر دہلی تک پہنچنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Unity Program In Ahmedabad جماعت اسلامی ہند اور برہما کماری سماج کا قومی اتحاد پروگرام

مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہاں کی عوام امن و امان اور بھائی چارگی کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتی ہے۔ اور اس موقع پر عیدملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے تقریبا 8 سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہندو مسلم ایکتا سنگھٹنا کے کاموں کو پسند کرتے ہے اور وہ اس کام کو آگے بڑھانا چاہتے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details