میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں مختلف سماجی تنظیموں کے اشتراک سے پچھڑے علاقوں میں رہنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے کے مقصد سے ایک تعلیمی بیداری کارواں مہم کی شروعات کی جا رہی ہے۔میرٹھ میں خاص کر مسلم اکثریتی علاقوں میں رہنے والے غریب بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے کے مقصد سے نکالے جانے والے اس تعلیمی بیداری کارواں کو 30 جون کو میرٹھ میں خاص کر مسلم اکثریتی علاقوں میں نکالا جائے گا۔
یونائٹیڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام نکالے جانے والے اس کارواں میں قریب 18 سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے اہم میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے میٹنگ کو کامیاب بنانے کی بات کہی۔ وہیں تنظیم کے ذمہ داران نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں تعلیم کو لیکر فکری پیدا کرنے کے مقصد سے نکالے جانے والے اس کارواں میں ان علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی گئی ہے جہاں تعلیم کو لیکر سنجیدگی نہیں ہے۔