ممبئی: دی فورم فار ڈیموکریسی اینڈ کمیونل ایمٹی اور آل انڈیا سیکولر فورم نے مشترکہ طور پر ہندی کتاب "آر ایس ایس بی جے پی وچار دھارا اور راجنیتیک ایجنڈا" کی رونمائی کا پروگرام منعقد کیا۔ نمایاں کتاب کے مصنف ڈاکٹر رام پنیانی، آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریات کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہوئے یہ کتاب لکھی ہے جو ملک کی موجودہ صورت حال اور آر ایس ایس کے منصوبوں پر مشتمل ہے۔
مراٹھی پترکار سنگھ ممبئی میں فورم فار ڈیموکریسی اینڈ کیمونل امیٹی اور آل انڈیا سکیولر فورم نے ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا۔ جماعت اسلامی ہند سے شاکر شیخ، عبدالحفیظ فاروقی نے پروگرام کی نظامت کی۔ ہندی میں لکھی کتاب" آر ایس ایس ،بھاجپا وچار دھارا اور راجنیتک ایجنڈا " کی رسم اجراء عمل میں آئی۔
اس اہم اجلاس سے ڈاکٹر شیام گائیکواڈ (ریپبلک لیڈر) ڈاکٹر وویک کورڈے، ودیا چوہان، سماجی کارکن ٹیسٹا سیتلواد اور کتاب کے مصنف ڈاکٹر رام پنیانی نے خطاب کیا اور شرکاء کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ''اس وقت ملک کے مسائل میں سیکولر اور دستور کو بچانے کے سوال اہم ہیں، گودی میڈیا وقت کے مسائل کو صحیح سے پیش نہیں کر رہا ہے اور اکثریت کی ہاں میں ہاں ملا کر بس 'ہندو مذہب ہی کا ملک ہے' کی لہر ثابت کرنے میں لگا ہے۔ مذہب کے نام پر سیاست کرنے اور دوسرے مذہب کو ٹارگیٹ بناکر پیش کیا جارہا ہے''۔