ڈاکٹر احسن ایوبی ساہتیہ اکادمی کے ترجمہ ایوارڈ سے سرفراز - Dr Ahsan Ayubi - DR AHSAN AYUBI
شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر احسن ایوبی کو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے بنگلور میں منعقدہ تقریب میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ براے ترجمہ 2023 سے سرفراز کیا گیا.
Published : Jul 13, 2024, 9:11 PM IST
علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ اردو کو دنیا کا سب سے بڑا شعبہ اردو کہا جاتا ہے جہاں سو سے زیادہ طلباء و طالبات اردو میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہاں کے طلباء ملک و بیرونی ممالک میں نام روشن کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر احسن ایوبی کو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے بنگلور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ براے ترجمہ 2023 سے سرفراز کیا گیا ہے جس سے شعبہ اور طلباء میں خوشی دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ ساہتیہ اکادمی 2023 کے ترجمہ ایوارڈ کا اعلان گیارہ مارچ کو کیا گیا تھا اور بارہ جولائی کو بنگلور کے بھارتیہ ودیا بھون میں ساہتیہ اکادمی کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ہندوستان کی چوبیس زبانوں کے مترجمین کو ساہتیہ اکادمی کے صدر ڈاکٹر مادھو کوشک نے ایوارڈ سے سرفراز کیا، جس میں شعبہ اردو کے استاد، نوجوان نقاد اور مترجم ڈاکٹر احسن ایوبی کو اردو زبان کے لیے یہ انعام دیا گیا۔
پروگرام سے قبل ساہتیہ اکادمی کی نایب صدر ڈاکٹر کمد شرما نے گلدستہ پیش کرکے مترجمین کا استقبال کیا. ساہتیہ اکادمی کے فیلو اور سابق صدر ڈاکٹر چندر شیکھر کمبار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری کے سری نواس راو نے پروگرام کی نظامت کی تھی۔
TAGGED:
DR AHSAN AYUBI