اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ایم گیا نے حج آپریشن 2024 کی تیاریاں جنگی پیمانے پر کرنے کی ہدایات دیں - DM Gaya inspected the Airport

Haj Operations 2024 in Gaya: گیا ہوائی اڈہ پر آج پنڈال لگانے، کنٹرول روم، ایئرکنڈیشنر ہال وغیرہ کی جگہ کی پہچان کر لی گئی ہے۔ ڈی ایم نے کہا' جلد ہی پنڈال لگانے اور جو پہلے سے یہاں ایئرپورٹ پر سہولیات کی چیزیں ہیں، اس کی مرمت کا کام شروع کردیا جائے گا۔ عازمین حج کے قیام کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پنڈال لگایا جاتا ہے جب کہ کنٹرول روم، ہیلتھ سینٹر، پولیس کیمپ وغیرہ کا پنڈال ضلع انتظامیہ کی جانب سے لگوایا جاتا ہے۔

21376863
DM Gaya gave instructions to make preparations for Haj Operations 2024 on war scale (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 4:39 PM IST

ڈی ایم گیا نے حج آپریشن 2024 کی تیاریاں جنگی پیمانے پر کرنے کی دیں ہدایات (ETV Bharat Urdu)

گیا: بہار میں عازمین حج کی پرواز کے لیے گیا ہوائی اڈہ منتخب کیا گیا تھا۔ سنہ 2012 سے مسلسل یہاں گیا ہوائی اڈہ سے پرواز ہورہی ہے۔ درمیان میں صرف دو برس 2020 اور 2021 میں کورونا کے سبب پرواز کا سلسلہ منقطع ہوا تھا۔ چونکہ گیا ہوائی اڈہ سے پرواز ہوتی ہے تو یہاں انتظامیہ کی جانب سے بھی انتظامات ہوتے ہیں اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ہر برس یہاں انتظامیہ کی جانب سے بہتر انتظامات ہی ہوتے ہیں تاہم گزشتہ برس سے موجودہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی دلچسپی نے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ وقت پر سبھی کام اور انتظامات ہونے لگے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن گزشتہ برس انتظامات اور سہولیات میں اضافی کاموں کے سبب کافی سرخیوں میں رہے تھے۔ عازمین حج اور ان کے رشتے دار دوست واحباب کے ساتھ نہ صرف اہل گیا نے بلکہ بہار حکومت نے بھی ان کے انتظامات اور دلچسپی کی سراہنا کی تھی، خاص کر' خواتین ہیلپ ڈیسک' جس میں خاتون ملازمہ، خاتون پولیس افسر اور خاتون پولیس کانسٹیبل کی تعیناتی ہوئی تھی اور ان کا کام خواتین کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور اُنہیں معلومات فراہم کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں اقلیتی ہاسٹلوں کا محکمۂ اقلیتی فلاح کے افسران نے معائنہ کیا - Minority Hostel In Gaya

انہوں نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر نہ صرف اضافی طبی عملے کی تعیناتی بلکہ مسلسل لیمبو پانی، او آر ایس کا گھول وغیرہ کا بھی انتظام کرایا تھا، اقلیتی فلاح محکمہ کی اسکیموں کی جانکاری کے تعلق سے نمائشی اسٹال بھی لگائے گئے تھے، ڈی ایم نے پرواز کے دوران متعدد بار خود ہوائی اڈہ پر پہنچ کر جائزہ لیا تھا اور اس دوران انہوں نے عازمین حج سے بھی فیڈ بیک لیتے نظر آرہے تھے۔ پہلی بار انہوں نے نوڈل افسر حج کے طور پر ایک غیر مسلم افسر' جتیندر ' کی تعیناتی کی تھی جو پوری محنت اور متحرک ہوکر ہوائی اڈے پر موجود رہے تھے۔ گزشتہ بار رات اور صبح میں فلائٹ ہونے کی وجہ سے عازمین حج دیر شام کو ہی پٹنہ سے گیا پہنچ جاتے تھے۔ جس کی وجہ سے یہاں رات میں ٹھہرنے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
اس بار بھی ڈی ایم کی طرف سے کوشش ہے کہ مزید بہتر انتظامات ہوں۔ کامیابی کے ساتھ حج آپریشن 2024 کے اختتام کے لیے ڈی ایم ابھی سے متحرک نظر آرہے ہیں۔ ڈی ایم نے آج دوپہر 12 بجے گیا ایئرپورٹ پر پہنچ کر اس علاقہ کا جائزہ لیا جہاں پنڈال لگائے جانے ہیں۔ انہوں نے ٹوائلٹ اور وضو خانہ کو بھی دیکھا اور جس جگہ پر پنڈال لگایا جانا ہے اس جگہ کو بھی دیکھا اور اس علاقہ میں جھاڑیوں کی صفائی گڑھے وغیرہ کو بھرنے کے لیے بھی ہدایت دی۔ انہوں نے اس دوران ایئرپورٹ میں بنے کمیونٹی ہال کا بھی جائزہ لیا۔

جائزہ کے دوران انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو ہنگامی صورتحال کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ چونکہ مئی کے آخری ہفتہ سے جون کے پہلے ہفتہ میں درجۂ حرارت میں اضافہ کے ساتھ شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں جو بزرگ عازمین حج ہیں اُنھیں پریشانی ہوسکتی ہے۔ ویسے عازمین حج کو اے سی ہال میں ٹھہرایا جائے گا۔ کمیونٹی ہال میں حسب ضرورت اے سی بھی لگی ہوئی ہے، تاہم ڈی ایم نے اضافی طور پر واٹر کولر بھی لگانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیونٹی ہال میں میڈیکل ٹیم کی بھی تعیناتی کی جائے گی۔ ساتھ ہی حسب ضرورت بیڈ بھی رکھے جائیں گے۔

انہوں نے پنڈال میں ایگزاسٹ فین بھی لگانے کی ہدایت دی تاکہ گرمی کی وجہ سے پنڈال میں امس نہ ہو اور اس سے درجۂ حرارت میں بھی کمی ہو۔ ڈی ایم نے کل سے جھاڑیوں کو ہٹانے اور صاف صفائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بیت الخلاء کو درست کریں اور اس میں دروازہ لگوائیں، رنگ و روغن کا کام کرائیں۔ واضح ہو کہ گیا ہوائی اڈہ سے 1085 عازمین و عازمات حج پرواز کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details