نئی دہلی: دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ پروگرام کا آغاز قاری انعام الرحمن کی تلاوت کالام پاک اورمحمد یامین و دیگر کے ترانہ جامعۃ الہدایہ سے ہوا۔ صدارتی جطاب پیش کرتے ہوئے ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری اور جامعۃ الہدایہ جے پور کے سربراہ مولانا فضل الرحیم مجددی نے فارغین مفتیان کرام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مفتی بہت بڑی ذمہ داری ہے جامعہ الہدایہ نے اپنے کردار کو ادا کرتے ہوئے اپ کو مفتی بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ فقہ اور شرریعت کے مطالعہ میں تسلسل برقرار رکھیں اس سے اپ کے اندر علمی نکھار پیدا ہوگی اور آپ کے اندر ایک تنوع پیدا ہوگی۔نہوں نے مزید کہا کہ درس و تدریس اور دینی تعلیم کے ساتھ جڑے رہیں۔
مولانا نے مزید کہا کہ جامعہ الہدایہ مفت میں یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس) کی بھی تیاری کراتا ہے جس میں یہاں سے تیاری کرکے اب تک تقریبا ڈیڑھ سو امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں اسی طرح سے یہ ادارہ علمائے کے لئے قلیل مدتی انگلش اور عربی کورس بھی چلایا رہا ہے جس کا مقصد علما کو روزگار سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے تعلیم حاصل کرکے طلبا بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں اچھی تنخواہ پر ملازمت کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحیم نے کہا کہ مالی دشواری کی وجہ سے بہت سے کورس پینڈنگ میں ہیں ۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحیم مجددی مدرسہ کے ساتھ کئ کم فیس پر معیاری اسکول بھی چلاتے ہیں۔جب تک تعلیم کو معاش سے نہیں جڑیں گے اس میں کامیابی نہیں مل سکتی اس لئے جامعۃ الہدایہ کا خاص مقصد ہے کہ طلبا کو روزگار سے جوڑا جائے اس کئے محنت کی جا رہی ہے۔