اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں کھجورکی فروخت میں پہلےنمبر پرہے - Large varieties of dates

شہر حیدرآباد کی پہچان ملک میں زیادہ کھجورکھانے والے شہر کے طور پر بھی کی گئی ہے۔ ہرسال یہاں 400 ٹرک کھجور کی فروخت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ رمضان کے پیش نظرکھجورکی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کھجور فروخت کرنے والوں کے مطابق بیرون ممالک سے کئی اقسام کے کھجورچنئی اورممبئی کے ساحل پرلائے جاتے ہیں اور وہاں سے دوسرے شہروں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔

حیدرآباد کھجورکی فروخت میں پہلےنمبر پرہے
حیدرآباد کھجورکی فروخت میں پہلےنمبر پرہے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 12:23 PM IST

حیدرآباد: رمضان کے پیش نظر بازاروں میں خشک میوہ جات اور کھجوروں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دراصل مسلمان افطار میں اور افطار کے بعد کھجور اور خشک میوہ جات کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔ لوگ مختلف اضلاع سے ہول سیل داموں میں میوہ جات خریدنے کیلے حیدرآباد کے بیگم بازار کا رخ کر رہے ہیں۔ جس کے باعث ان دنوں قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

دراصل شہر حیدرآباد کی پہچان ملک میں زیادہ کھجور کھانے والے شہر کے طور پر بھی کی گئی ہے۔ ہر سال یہاں 400 ٹرک کھجور کی فروخت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ رمضان کے پیش نظر کھجور کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کھجور فروخت کر نے والوں کے مطابق بیرون ممالک سے کئی اقسام کے کھجور چنائی اور ممبئی کے ساحل پر لائے جاتے ہیں۔اور وہاں سے دوسرے شہروں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔

ان کے علاوہ خشک میوہ جات امریکہ سے بادام پستہ اخروٹ انجیر کشمش اور خوبانی عرب ممالک سے دہلی لائے جاتے ہیں۔

کھجوروں کی درآمدات ایران اعراق تیونس جارڈن اور سعودی عرب سے خریداروں کی گنجائش کے لحاظ خریدا جاتا ہے۔ اجوا کھجور کو کھجورون کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس کی قیمت دو ہزار روپئے فی کیلو ہے۔

راجکمار ٹنڈن کی بیگم بازار میں کھجور کی دوکان ہیں، وہ بتا تے ہیں کہ کھجور میں کئی بیماریوں کا علاج ہوتا ہے، جس کے باعث یہاں آنے والا ہر شخص کم از کم پانچ کیلو کھجور خرید کر جاتا ہے۔

فی الحال بازاروں میں چالیس اقسام کے کھجور دستیاب ہے۔ کاروباریوں کا کہنا ہیکہ لوگ زیادہ کیمیاء شکری کڈری مریم مضافاتی قلمی مشکور اورمیبورن کھجور خرید رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:رونق رمضان: افطار میں کجھور بیش بہا نعمت - DATES In RAMZAN

جہاں تک خشک میوہ جات کا تعلق ہے، فی کلو کاجو کی قیمتیں 800 سے 1500 روپے، بادام 800 سے 2800 روپے، پستہ 1000 سے 1800 روپے اور کھجور کی قیمتیں 180 سے 2000 روپے فی کلو تک ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details