نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے یہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے، جس میں حج ۔ 2024 کے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین حج کے لیے خصوصی سہولت فراہم ہوگی ۔
اس موقع پر حج کمیٹی میں موجود عازمین حج اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی سے مناسک حج پر جانے والے تمام عازمین حج کے نام پیغام میں محترمہ کوثر جہاں نے کہا کہ اب کسی بھی عازمین حج کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر کسی پرائیویٹ یا دیگر اسپتالوں میں مہنگے داموں اپنا میڈیکل چیک اپ نہیں کروانا پڑے گا۔
تمام عازمین، آصف علی روڈ پر واقع حج منزل میں واقع حج کمیٹی کے دفتر میں آکر ایک ہی چھت کے نیچے اپنا طبی معائنہ کروا سکتے ہیں اور یہاں موجود دہلی حکومت کے ڈاکٹروں کی ٹیم سے اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ سال 2024 کے مقدس سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے کھولے گئے اس خصوصی میڈیکل کیمپ میں حکومت ہند کی وزارتِ اقلیتی امور کی طرف سے مقدس سفر حج کے لیے منتخب کیے گئے۔