جامعہ ہمدرد میں لگے گا روزگار میلہ نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے روزگار میلے میں تقریبا 5 ہزار سے زائد نوجوانوں کے شامل ہونے کی امید کی جا رہی وہیں جبکہ تقریبا 70 کمپنیاں شرکت اس میں شرکت کر رہی ہیں۔ میلے میں دسویں پاس سے لے کر پوسٹ گریجویٹ تک کے نوجوان ملازمت حاصل کر سکتے ہیں اس میگا جاب فیئر کو سبھی مذاہب کے لیے کھولا گیا ہے جہاں بغیر کسی مذہب و ملت کے و بلا تفریق نوجوان نوکری حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
یہ 9 واں موقع ہے جب جامعہ ہمدرد بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو اور ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کے ساتھ مل کر روزگار میلا منعقد کر رہا ہے۔ اس روزگار میلے میں ریٹیل، ہوسپیٹالٹی، بینکنگ، مینجمنٹ، فائنانس اور انٹری لیول سے متعلق ملازمتیں دستیاب ہوں گی۔ جسے پانے کے لیے تمام امیدوار اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس طرح کے روزگار میلے سے ان نوجوانوں کو مدد ملتی ہے جو با صلاحیت تو ہیں لیکن ان کے پاس روزگار نہیں ہے اور انہیں اس بات کی بھی جانکاری نہیں ہے کہ وہ کہاں جاکر ملازمت کے لیے درخواست دیں ایسے میں جامعہ ہمدرد، بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو اور ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کے ساتھ مل کر اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی کتاب میلے میں ممتا بینرجی کی لکھی کتابیں بھی موجود
قابل ذکر ہے کہ جامعہ ہمدرد گذشتہ 2 برسوں کی مدت میں 9 بار روزگار میلے کا انعقاد کرچکا ہے سب سے پہلے کرونا کی فورا بعد روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تقریبا پندرہ سو نوجوانوں نے ملازمت حاصل کی تھی وہی دوسری دفعہ روزگار میلے میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد سات سو سے زائد تھی تاہم اب امید کی جا رہی ہے کہ اس روزگار میلے میں 2 ہزار نوجوانوں کو ملازمت ملنے کی امید ہے۔