نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے 41 امیدواروں کی دوسری فہرست آج رات یا ہفتہ کو آ سکتی ہے، فہرست جاری کرنے سے پہلے بی جے پی نے کور گروپ کی میٹنگ طلب کی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں پارٹی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی باقی 41 حلقوں پر امیدواروں کے ناموں پر غور و خوص کررہی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے تمام 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ بی جے پی کی پہلی فہرست آگئی ہے۔ کانگریس نے بھی تین فہرستیں جاری کی ہیں۔ اب بی جے پی میں دوسری فہرست پر سوچ بچار کیا جارہا ہے۔
دہلی اسمبلی انتخابات: بی جے پی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں باقی امیدواروں پر تبادلہ خیال - DELHI ELECTION 2025
بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں باقی امیدواروں کے حوالے سے غور و خوص کیا گیا۔
Published : Jan 10, 2025, 10:53 PM IST
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے پہلی فہرست جاری کی - BHARTIYA JANTA PARTY
ذرائع کے مطابق بہت جلد بی جے پی کی 41 امیدواروں پر مشتمل دوسری فہرست بھی جاری کردی جائے گی۔ بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ وزیراعلم نریندر مودی کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ دہلی کے صدر وریندر سچدیوا اور انچارج وجیانت پانڈا کو بھی اس میٹنگ میں شامل تھے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی آج رات دیر گئے یا کل تک اپنی دوسری فہرست جاری کر دے گی۔