نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتہ کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) کے خلاف مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی بدعنوانی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں درج کردہ مقدمے کے سلسلے میں کویتا کو 7 دن کی 23 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
ایم پی/ایم ایل اے کیسز کے خصوصی جج ایم کے ناگپال نے ای ڈی اور دفاعی وکیل کے دلائل سننے کے بعد کے کویتا کو 23 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔ دفاعی وکیل نے ای ڈی کی تحویل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ من گھڑت مقدمہ ہے اور ان کے مؤکل کے خلاف تمام الزامات غیر قانونی ہیں۔
واضح رہے کہ تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا کو جمعہ کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا جب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ایک ٹیم نے حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ کویتا کو آج صبح یہاں عدالت میں پیش کیا گیا تاکہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ میں پوچھ گچھ کے لیے ان کی تحویل حاصل کی جا سکے۔ بی آر ایس لیڈر کی جانب سے سینئر وکیل وکرم چودھری اور ای ڈی کی طرف سے خصوصی وکیل زوہیب حسین پیش ہوئے۔