اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیس لیک ہونے سے سلنڈرپھٹ پڑا، چار سالہ بچی کی موت چھ افراد شدید زخمی - gas cylinder blast

گزشتہ رات اورنگ آباد کے گنجان آبادی والے علاقہ شریف کالونی میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے گیس سلنڈر میں دھماکہ ہو گیا، جس میں ایک چارسالہ بچی کی موت واقع ہو گئی۔ گھر میں موجود چھ افراد شدید طور پرجھلس گئے، سلنڈر میں دھماکہ ہونے کے بعد گھر پوری طرح آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

گیس لیک ہونے سے سلنڈر میں دھماکہ، چار سالہ بچی کی موت تو چھ افراد شدید زخمی
گیس لیک ہونے سے سلنڈر میں دھماکہ، چار سالہ بچی کی موت تو چھ افراد شدید زخمی (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 2:26 PM IST

گیس لیک ہونے سے سلنڈر میں دھماکہ، چار سالہ بچی کی موت تو چھ افراد شدید زخمی (ETV BHARAT)

اورنگ آباد:شہر کے گنجان آبادی والے علاقے کراڑ پورہ شریف کالونی میں دیر رات ایک دردناک واقعہ پیش آیا، گھر میں گیس بلاسٹ ہونے کی وجہ سے ایک کمسن کی موت واقع ہوگئی جبکہ پانچ فراد شدید جھلس گئے، جنہیں علاج کی غرض سے سرکاری ہسپتال روانہ کیا گیا ہے۔ موقع واردات پر موجود لوگوں نے بتایا کہ گھر میں گیس سیلنڈر پھٹنے کے بعد مکان کے اوپر سے گزرنے والے الیکٹریک وائر نے آگ پکڑ لی جس سے آگ تیزی سے پھیلنے لگئی، محکمہ بجلی کی طرف سے پورے علاقے کی بجلی بند کردی گئی، زکمی ہونے والوں میں عرفان خان، رضوان خان اور ایک خاتون بری طرح جھلس گئی۔زخمی گھائی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عرفان خان نارے گاؤں میں واقع ایک بھنگار کی دکان میں کام کرتے ہیں، شام میں جب وہ گھر آئے انکی اہلیہ نے کھانا گرم کرنے کے لئے جیسے گیس چالو کیا تو پورے کمرے میں آگ پھیل گئی اور چند ہی منٹ بعد گیس سیلنڈر بھی پھٹ پڑا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہیکہ گیس سیلنڈر سے گیس کا لیکیچ جاری تھا، واقعہ کی خبر ملتے ہی محلہ کے نوجوان اور محلے کے مجلس اتحاد المسلمین کے سابق کارپوریٹر اسحاق حاجی محمد اسرار نے زخمیوں کو گھر سے نکالا اور آگ بجھانے میں محلہ کے نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:دہلی: کئی گوداموں میں آتشزدگی، بھاری مالی نقصان کا خدشہ - Fire Broke Out In Warehouse

اس دوران پولیس موقع واردات پر پہنچ چکی تھی، جبکہ فائر بریگیڈ حسب معمول تقریباً تاخیر سے پہنچی، علاقے میں تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے بھی آگ بجھانے میں کافی مشقت کرنی پڑی، فی الحال زخمیوں کا علاج گھاٹی دوا خانے میں چل رہا ہے، اس لیے گھاٹی اسپتال میں دیر رات لوگوں کا ہجوم دکھائی دیا، واضح رہے کہ گرمی میں اضافہ کے باعث شہر میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details