اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: سی پی آئی ایم کی ریاستی بجٹ پر تنقید - سی پی آئی ایم کی بجٹ پر تنقید

CPIM on State Budget 2024: سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری محمد سلیم نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے قبل بجٹ کا اعلان کرکے ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی ایک کوشش ہے۔ ریاستی حکومت کے بجٹ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جس سے عام لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

سی پی آئی ایم کی ریاستی بجٹ پر تنقید
سی پی آئی ایم کی ریاستی بجٹ پر تنقید

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 2:36 PM IST

سی پی آئی ایم کی ریاستی بجٹ پر تنقید

کولکاتا:مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت نے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنے بجٹ کو سیاسی فائدہ کے طور پر استعمال کیا ہے۔بجٹ میں عام لوگوں کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ترنمول کانگریس کی جانب سے بجٹ اجلاس میں جو کچھ بھی اعلان کیا گیا ہے اس سے عام لوگوں کو کیا فائدہ حاصل ہوگا۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ ریاستی بجٹ میں لکشمی بھنڈار کی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ریاستی حکومت پہلے سے ہی ترقیاتی اسکیموں کو چلانے کے لئے حکومت سے بقیہ راقم کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔اب لکشمی بھنڈار کی اسکیم میں پانچ سو سے سات سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔یہ اضافی کہاں سے آئے گی۔

انہوں نے کہاکہاس کے علاوہ دوسری تمام اسکیموں کو چلانے کے لئے راقم کی ضرورت ہے جو ریاستی حکومت کے خزانے میں نہیں ہے۔ترنمول کانگریس کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر پوری طرح سے منحصر رہنا پڑ سکتا ہے۔بی جے پی بھی چاہتی ہے کہ ترنمول کانگریس اس پر زیادہ منحصر رہے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات سے عین مغربی بنگا ل حکومت نے اپنی بجٹ میں عام لوگوں کو لبھانے کی کوشش کرتے ہوئے لکشمی بھنڈار کے فنڈ میں اضافہ کرتے ہوئے خواتین کو 500روپیہ کی جگہ 1000روپیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے ڈی اے میں ایک سال میں دوسری مرتبہ اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ریاستی پولس میں 20فیصد شہری رضاکار کو بحال کرنے اور ان کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے کہاکہ ہماری ماؤں اور بہنوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیےماں ، ماٹی اور مانش کی حکومت یہ اعلان کرنے میں خوشی محسوس کر رہی ہے کہ لکشمی بھنڈر اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے مالی امداد میں اضافہ کردیاگیا ہے۔انہیں 1000روپے کی جگہ1200 روپے ماہانہ دئیے جائیں گے ۔جب کہ دیگر طبقے کی خواتین کو 500روپیہ کی جگہ 1000روپے ماہانہ دئیہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال بجٹ اجلاس ،لکشمی بھنڈارکی رقم میں اضافہ

دراصل، لکشمی بھنڈر اسکیم فروری میں 2021 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کی 25 سے 60 سال کی عمر کی خواتین کو ریاستی حکومت سے مالی مدد ملتی ہے۔ ریاست میں رہائش پذیر خاندان کی کوئی بھی خاتون رکن اس فائدہ سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ اس مرتبہ ریاستی حکومت نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اس پروجیکٹ کے لیے مالی مختص میں اضافہ کیا۔ جمعرات کو بجٹ اجلاس میں بتایا گیا کہ بڑھی ہوئی امداد اپریل 2024 سے شروع ہوگی۔ صارفین کو یہ فائدہ مئی سے ملے گا۔ چندریما نے کہا کہ اس کے لیے ریاستی حکومت کے خزانے سے اضافی 1200 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details