اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہایوتی حکومت نے گجرات کو گروی رکھ دیا، وجے وڈیٹیوار - Congress Slam Mahayuti Govt - CONGRESS SLAM MAHAYUTI GOVT

اورنگ آباد میں منعقدہ اعزازی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر پردیش کانگریس کے انچارج رمیش چینتھلا نے کہاکہ کانگریس نے اب اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔جوش وجذبے سے لبریز نوجوانوں کارکنان کو کام کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

مہایوتی حکومت نے گجرات کو گروی رکھ دیا :وجے وڈیٹیوار
مہایوتی حکومت نے گجرات کو گروی رکھ دیا :وجے وڈیٹیوار (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 3:59 PM IST

اورنگ آباد: اس موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کے سربراہ نانا پٹولے نے بی جے پی کی قیادت والی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی رخصتی یقینی ہے۔ اگر ایم وی اے حکومت بنتی ہے تو ریاست کو ترقیاتی دوڑ میں پہلی پوزیشن پر لے جانے کی کوشش کریں گے۔

ریاستی اسمبلی میں کانگریس لیڈر آف اپوزیشن وجے وڈیٹیوار نے کہا کہ مہایوتی حکومت نے مہاراشٹر کی عزت نفس کو گجرات کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ اسمبلی انتخابات ریاست کی عزت نفس کے تحفظ کے لیے ہماری لڑائی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔

مہاراشٹر کانگریس کے انچارج رمیش چنیتھلا نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس مہاراشٹر میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔اس کی وجہ سے عوام کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہوئی۔ 2019 میں کانگریس کے پاس ریاست میں صرف ایک رکن پارلیمنٹ تھا لیکن 2024 میں اس کے 14 ایم پی ہوں گے (بشمول سانگلی سے وشال پاٹل)۔ اس طرح ہم لوک سبھا میں جیت گئے اسمبلی انتخابات کو بھی ایسا ہی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے‘: اجیت پوار نے وقف ترمیمی بل پر تشویش کا اظہار کیا

نانا پٹولے نے کہا کہ پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا تھا کہ یہ وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کا تحفہ ہے۔ پٹولے نے طنز کیا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی زمین گجرات کے وزیر اعلیٰ کو کیسے تحفے میں دی جا سکتی ہے؟ یہ حکومت دھوکے باز ہے۔ پٹولے نے الزام لگایا کہ 2014 میں دیویندر فڑنویس نے دھنگر، مراٹھا، قبائلی برادری کو ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن 10 برس اقتدار میں رہنے کے باوجود ریزرویشن نہیں دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details