کانگریس رہنما راہل گاندھی کی 13 مارچ کو مالیگاؤں آمد: نانا پٹولے
Rahul Gandhi's visit to Malegaon مہاراشٹر پردیش کانگریس پارٹی صدر نانا پٹولے نے بھارت جوڑو نیائے یاترا سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 13 مارچ دوپہر دو بجے کے درمیان راہل گاندھی کی مالیگاؤں آمد ہوگی۔
Published : Mar 7, 2024, 10:03 PM IST
مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کانگریس کے مقامی صدر اعجاز بیگ کی جانب سے ان کی رابطہ آفس پر پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں مہاراشٹر پردیش کانگریس پارٹی صدر نانا پٹولے نے بھارت جوڑو نیائے یاترا سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 13 مارچ دوپہر دو بجے کے درمیان راہل گاندھی کی مالیگاؤں آمد ہوگی جن کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس پارٹی صدر نانا پٹولے نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2014 سے یہ تانہ شاہی حکومت آئی اور لوگوں کے ہاتھوں سے روزگار چھین لیا گیا۔ اور لوگوں کو مہنگائی کی مار سے غریب کرنا شروع کردیا۔جبکہ موجودہ حکومت ملک کو بچا کر ملک کو چلانے کا کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف راہل گاندھی پوری ایمانداری سے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ اس لڑائی میں ان کو کامیاب کرنے کے لیے مہاراشٹر کی عوام کی جوابداری بنتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا نندوربار سے ہوتے ہوئے 13 مارچ کو دوپہر دو بجے مالیگاؤں میں آئے گی۔ اور پھر ناسک بھیونڈی سے ہوئے 17 مارچ کو تھانہ پہنچے گی۔ جہاں انڈیا الائنس کا مودی حکومت کیخلاف اجلاس منعقد ہوگا، جس کی گونج پورے بھارت میں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا مالیگاؤں سے گزرنے والی ہے۔ اسلئے ہم امید لیکر مالیگاؤں آئیے ہیں کہ 13 مارچ کو مالیگاؤں کی عوام راہل گاندھی کا شاندار استقبال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہورہا ہے، اسلئے اپنے ملک کی سلامتی اور امن و امان کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی کی یاترا کی کامیابی کیلئے بھی دعا کریں۔