حیدرآباد: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اس ماہ کی 27 تاریخ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں کانگریس حکومت کی 6 ضمانتوں میں سے دو اہم 200یونٹ تک مفت بجلی اور500 روپئے میں گیس سلنڈر کی ضمانتوں کا پرینکا گاندھی آغاز کریں گی۔ چیوڑلہ میں 27 فروری کو پرینکا گاندھی دورہ کریں گی جہاں وہ ان دو ضمانتوں پر عمل کا آغاز کریں گی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد پہلی مرتبہ پرینکا گاندھی اس تلگو ریاست کا دورہ کررہی ہیں۔
اس ضمن میں تلنگانہ وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ " انتخابات میں عوام سے وعدہ کردہ چھ ضمانتوں میں سے ہم 27 فروری کی شام کو دو ضمانتوں کو شروع کرنے جا رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر کی فراہمی اور سفید راشن کارڈ ہولڈروں کو 200 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی 27 فروری کو شروع کی جائے گی۔