حیدرآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح تلنگانہ میں بھی لوک سبھا انتخابات کے مدنطر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش تیز ہوگئی ہے۔
اسی درمیان کریم نگر پارلیمانی حلقے سے کانگریس کے امیدوار وی راجندر نےکلکٹریٹ دفتر پہنچ کر لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔کانگریس کے امیدوار نے بھاری ریالی کے ساتھ آج سرکس گراؤنڈ سے تلنگانہ چوک تا براےء راست کلکٹریٹ کریم نگر پہنچ کر پامیلا ستپتی ریٹرننگ آفیسر کریم نگر کے روبرو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ مسٹر پونم پربھاکر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفر ، آدی سرینواس گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی ویملواڑہ، ڈاکٹر کے ستیا ناراینا رکن اسمبلی ماناکنڈور و صدر ضلع کانگریس کمیٹی کریم نگر ، چوپاڈنڈی رکن اسمبلی میڈی پلی ستیم، شامل تھے۔