اردو

urdu

ETV Bharat / state

اگر کانگریس اتحاد کی حکومت بنی تو جموں و کشمیر کو پاکستان میں ضم کردیں گے: مانجھی - Jitan Ram Manjhi - JITAN RAM MANJHI

گیا میں مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد پر تبصرہ کیا ہے۔ مانجهی نے کہا ہے کہ اگر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی سرکار بنتی ہے تو وہ حکومت کشمیر کو پاکستان میں ضم کر دے گی۔ انتخاب جیتنے کے لیے کانگریس پاکستان اور حزب اللہ سے بھی اتحاد کر لے گی۔ مانجھی نے اپنے بیان کے دوران یہ بھی کہا کہ دنیا میں ایک ہی مذہب پھیلنا چاہتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 12:07 PM IST

Updated : Aug 27, 2024, 12:34 PM IST

گیا: بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی بھی بی جے پی کی راہ پر چل پڑے ہیں۔ مانجھی کی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کا ریاست بہار اور مرکز میں بی جے پی سے اتحاد ہے، مانجھی نے جو بیان دیا ہے وہ انکے سیاسی سفر اور انکی شبیہہ کے بالکل مختلف ہے۔ 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے دوران سے ہی مانجھی کئی معاملوں پر بی جے پی کے نظریہ کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ وقف ترمیمی بل ہو یا پھر ایس سی ایس ٹی ریزرویشن میں درجہ بندی اور کریمی لیئر کی بھی کھل کر حمایت کرچکے ہیں۔ اب اُنہوں نے جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن سے پہلے آل انڈیا کانگریس اور فاروق عبد اللہ کی پارٹی نیشنل کانفرنس کے اتحاد پر متنازع بیان دیا ہے۔

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دراصل مانجھی نے کہا ہے کہ اگر جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی حکومت بنتی ہے تو وہ ' کانگریس اور نیشنل کانفرنس ' کشمیر کو پاکستان میں ضم کر دیں گے۔ یہی نہیں مانجھی نے یہاں تک کہ دیا کہ کانگریس اقتدار کے لیے انتہا پسند تنظیم حزب اللہ اور پاکستان کے ساتھ بھی ہاتھ ملا سکتی ہے۔ واضح ہوکہ مذکورہ بیان سے قبل مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر بھی مانجھی نے ٹویٹ کیا تھا کہ کانگریس پارٹی کشمیر میں الیکشن جیتنے کے لیے پاکستان اور حزب اللہ کے ساتھ بھی اتحاد کر سکتی ہے۔

دراصل جیتن رام مانجھی اپنے آبائی گیا ضلع کے دورہ پر ہیں۔ یہاں وہ اپنے گاؤں مہکار میں واقع رہائش گاہ پر یہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ذریعے فاروق عبداللہ کے ساتھ ہاتھ ملایا جارہا ہے۔ عبداللہ کے طور طریقے اور پالیسیاں کیا تھیں؟ کیا یہ کانگریس سے پوشیدہ ہے؟ لیکن اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ کانگریس جموں و کشمیر میں دوبارہ 370 نافذ کرنا چاہتی ہے۔ یہ تمام لوگ ایس سی ایس ٹی کے خلاف ہیں۔ عبداللہ سے ہاتھ ملانے کا صاف مطلب ہے کہ کانگریس اسی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ اگر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جیت گئے تو وہ پاکستان کے ساتھ الحاق کر لیں گے۔ مانجھی نے کہا کہ یہ صرف انکی رائے نہیں ہے بلکہ یہ رائے پورے این ڈی اے اتحاد کا ہے۔

بنگلہ دیش میں ہندؤں پر ہورہاہے ظلم

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے اس دوران مزید کہا کہ جب سے بنگلہ دیش کی حکومت بدلی ہے۔ وہاں کے ہندوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہندوؤں پر لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے۔ پنڈت جواہر لال نہرو نے کشمیر کے ساتھ غلطی کی تھی۔ اگر اس وقت کشمیر کو اس کی مکمل شکل میں اپنا لیا جاتا تو ابھی جو موجودہ حالات ہیں وہ پیدا نہیں ہوتے۔ اسی طرح اندرا گاندھی نے یہ غلطی کی تھی کہ 91 ہزار فوجیوں کو اسلحہ ڈالنے کے بعد بھی بنگلہ دیش کو فتح کر کے اسے الگ ملک بنادیا، الگ ملک بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ اگر بھارت میں وہ علاقہ ضم ہو جاتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی اور ہندو محفوظ ہوتے۔ مانجھی نے مذہب اسلام پر کہا کہ دنیا میں ایک ہی مذہب پھیلانا چاہتا ہے اور پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی مذہبی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی یوکرین گئے ہیں، وہاں انہوں نے بتایا کہ جنگ نہیں کریں گے۔ اسی طرح بنگلہ دیش کی حکومت کو وہاں کی اقلیتوں پر بھی توجہ دینی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس کا نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد، اندرون پارٹی رہنماؤوں نے سوال اٹھا دیا - Assembly Election in JK 2024

واضح ہوکہ جیتن رام مانجھی حال کے دنوں میں کئی معاملوں پر حزب اختلاف کی پارٹیوں کو نشانہ بنایا ہے اور بیان دے کر سرخیوں میں رہے ہیں۔ وقف ترمیمی بل کی بھی انہوں نے کھل کر حمایت کی ہے۔ اب انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں صرف ایک ہی مذہب پھیلنا چاہتا ہے اور کشمیر میں اگر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی حکومت بنتی ہے تو وہ حکومت کشمیر کو پاکستان میں ضم کر دے گی۔

Last Updated : Aug 27, 2024, 12:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details