گلبرگہ :ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں مجلس محبان اہل سنت و اولیائے کرام اہلسنت و جماعت گلبرگہ شریف کے زیراہتمام . محرم کی پہلی تاریخ سے لیکر 10 تاریخ تک روزانہ بعد نماز مغرب شہر کی. مختلف مساجد میں مجالس سیداشہد حضرت سید نا امام حسین کا انعقاد عمل میں آیا ۔
گلبرگہ میں مولانا سید امین القادری مبلغ سنی دعوت اسلامی کا خطاب (etv bharat) اس کا مرکزی جلسہ مسجد عالمگیر درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں عمل میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کی زیر سرپرستی میں اور زیر نگرانی سید شاہ علی الحسینی جانشین بارگاہ بندہ نواز نے فرمائی۔
اس موقع پر مہمان مقرر مولانا سید امین ا لقادری مبلغ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں نے۔سیداشہد حضرت سید نا امام حسین کی اعظم پرروشنی ڈالتے ہوئے خطاب فرمایا ۔جلسہ کا آغاز مولانا قاری حافظ روشن خان امام مسجد درگاہ شریف کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ الحاج ساجد نظامی اور شاہ محمد قاسم علی بندہ نوازی نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ میں بیٹی بچاؤ ایمان بچاؤ کانفرنس کا کامیاب انعقاد
مولانا الحاج فضل احمد سہروردی خطیب و امام مسجد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اس موقع پر مولانا الحاج محمد تنویر اشرفی صدر مدرس دار العلوم دینیہ بارگاہ بندہ نواز ،اس موقع پر شہر مقامی علمائے کرام اور نوجوانوں بزگ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی