اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو اور ونڈسر مشینس لمیٹیڈ کے درمیان تحقیقی پروجیکٹ کے لیے اشتراک - AMU and Windsor Machines Ltd - AMU AND WINDSOR MACHINES LTD

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے تھرمو پلاسٹکس کے مائیکروپورس پروسیسنگ میں ہندوستانی ٹکنالوجی کے فروغ سے متعلق ایک مشترکہ تحقیقی پروجیکٹ کے سلسلہ میں وِنڈسر مشینس لمیٹیڈ، احمدآباد کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او اے) اور نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ (این ڈی اے) پر دستخط کیا ہے۔

اے ایم یو اور ونڈسر مشینس لمیٹیڈ کے درمیان تحقیقی پروجیکٹ کے لئے اشتراک
اے ایم یو اور ونڈسر مشینس لمیٹیڈ کے درمیان تحقیقی پروجیکٹ کے لئے اشتراک (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 7:03 AM IST

علیگڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اے ایم یو اور وِنڈسر مشینس لمیٹیڈ کے درمیان تحقیقی پروجیکٹ کے لئے اشتراک کے دستاویزات پر اے ایم یو کے رجسٹرار محمد عمران آئی پی ایس اور ونڈسر مشینس لمیٹڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سی ای او ونے بنسود نے دستخط کئے۔
اے ایم یو میں منعقدہ اس تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کے ساتھ ہی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ڈین پروفیسر ایم سالم بیگ، ڈاکٹر نجم سردار، چیئرپرسن، شعبہ پیٹرولیم اسٹڈیز، پروجیکٹ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر سید جاوید احمد رضوی (شعبہ پیٹرولیم اسٹڈیز) اور ونڈسر مشینس لمیٹڈ کے ڈی جی ایم مسٹر سمیت پٹیل موجود تھے۔
بنسود نے اے ایم یو کیمپس اور اس کے تعلیمی و تحقیقی کورسیز کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر شعبہ پیٹرولیم اسٹڈیز میں پولیمر پروسیسنگ ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے میں اے ایم یو کی تحقیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ مائیکرو پورس پروسیسنگ میں ڈاکٹر رضوی کی مہارت کا ذکر کرتے ہوئے بنسود نے ان کی قیادت میں دیسی ٹکنالوجی کو ترقی دینے اور اسے بازار میں پیش کرنے کے حوالے سے اپنے ادارے کے اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے خاص طور سے ٹکنالوجی کے کمرشیلائزیشن میں صنعتی و تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو اہم اور باہمی طور سے مفید قرار دیا۔
وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہا کہ ونڈسر مشینس نے یونیورسٹی کی تحقیقی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے رواں سال کی ابتدا میں مشترکہ تحقیقی منصوبے کی تجویز پیش کی۔ وائس چانسلر نے اس مشترکہ پروجیکٹ میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اس اہم اشتراک کے لئے ڈاکٹر نجم سردار اور ڈاکٹر رضوی کو مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: اے ایم یو طلباء کا احتجاج، انتظامیہ پر بدتمیزی کا الزام
پروفیسر سالم بیگ نے صنعتوں کے لئے موزوں اور مفید تحقیق کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، جب کہ محمد عمران آئی پی ایس نے پروجیکٹ کی کامیابی کے تئیں اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور مشترکہ املاک دانش کے عالمی کمرشیلائزیشن کے امکان کا بھی ذکر کیا۔ ڈاکٹر نجم سردار نے ونڈسر مشینس کے وفد کا خیر مقدم کیا اور پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details