دہرادون (اتراکھنڈ): جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ ان سرگرمیوں کے ساتھ ہی کانگریس نے جموں و کشمیر میں فاروق عبداللہ کی نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے۔ تب سے بی جے پی پریشان ہے اور اس اتحاد پر لگاتار سوال اٹھا رہی ہے۔
کانگریس نے فاروق عبداللہ کی نیشنل کانفرنس کے ساتھ ملایا ہاتھ:
ملک کی سب سے تجربے کار اور اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ یہ بات بی جے پی کو ہضم نہیں ہو پارہی ہے۔ اس اتحاد پر سوال اٹھاتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ اقتدار کے لالچ میں کانگریس نے کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ ملایا ہے۔