چنڈی گڑھ:سنگرور کی ایک جیل میں جمعہ کو قیدیوں کے درمیان تصادم میں دو قیدیوں کی موت ہو گئی۔ اس تصادم میں کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ پولیس نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ تصادم کی وجہ کیا ہے۔ جس میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی موت ہو گئی۔
سنگرور کے سرکاری اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل سے چار مریض (قیدی) کو اسپتال لایا گیا تھا، جن میں سے دو مردہ لائے گئے تھے۔ دو شدید زخمیوں کو پٹیالہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کرندیپ کاہل نے بتایا کہ ان میں سے دو کو مردہ لایا گیا ہے اور دو کی حالت تشویشناک ہے۔