کولکاتا: بی جے پی کے پارلیمانی گروپ نے منگل کو قانون ساز اسمبلی میں ایک زیر التواء تحریک پیش کی جس میں سی اے جی رپورٹ میں ریاستی حکومت کے خلاف لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات پر بحث کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی کے کل چھ ممبران اسمبلی نے زیر التواء تحریک پیش کی جس میں قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری اور منوج اونراؤ اور شنکر گھوش شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی اے جی رپورٹ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ تاہم اسپیکر بمان بنرجی نے بحث کی اجازت نہیں دی۔
بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے ہائوس میں ممتا حکومت کے خلاف نعرے بازی اور چور چور کہہ آواز لگائی۔اس کے جواب میں اسپیکر نے کہاکہ ’’میں راجیہ سبھا لوک سبھا کی طرح کسی کو معطل نہیں کروں گا۔ گزشتہ سال پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے کل 141 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا تھا۔ دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی۔ مغربی بنگال اسمبلی میں بی جے پی ممبران اسمبلی کے ہنگامہ آرائی کے بعد منگل کو اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی واک آؤٹ کر گئے۔