اندور الحرا پبلک اسکول کے بچوں نے جیتے گولڈ سلور اور کانسہ کے تمغے (ETV Bharat Urdu) اندور:محنت جتنی خاموشی سے کرو گے کامیابی اتنا ہی شور مچائے گی۔ یہ مقولہ ان کھلاڑیوں کے لیے تب سچ ثابت ہوا جب ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے طلبا نے 20ویں آل انڈیا رینبو کون کراٹے چمپیئن شپ میں ایک گولڈ، پانچ سلور اور 12 كانسہ کے تمغے جیتے۔ ان طلبا نے اتراکھنڈ میں منعقدہ بیسویں آل انڈیا کنبو کراٹے چیمپیئن شپ میں شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ایک گولڈ، پانچ سلور اور 12 كانسہ کے تمغے جیت کر اپنے آبائی شہر اندور لوٹے۔ جب وہ ریلوے پلیٹ فارم پر پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے شہر کے لوگ کثیر تعداد میں جمع ہو گئے۔ ان کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ منہ میٹھا کرکے مبارکباد پیش کی گئی اور خوشیاں منائی گئیں۔
اندور الحرا پبلک اسکول کے بچوں نے جیتے گولڈ سلور اور کانسہ کے تمغے (ETV Bharat Urdu) یہ بھی پڑھیں:
Asian Games 2023 بھارتی باکسر پروین ہڈا نے کانسہ کا تمغہ جیتا
اس موقع پر ان کھلاڑیوں کے کوچ ماسٹر سعید عالم کا کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں میں زیادہ تر وہ ہیں جن کے معاشی حالات مضبوط نہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے دہرادون میں شاندار مظاہرہ پیش کرکے کامیابی حاصل کی۔ حالانکہ اس کامیابی کی ان کے والدین کو امید نہیں تھی۔ اب مستقبل میں جنوری میں انٹرنیشنل کمپٹیشن منعقد ہونے والی ہے۔ مجھے امید ہے اس میں یہ حصہ لے کر شاندار مظاہرہ پیش کریں گے اور اندور کا نام روشن کریں گے۔
کراٹے چمپین شپ میں تنزلہ خان نے گولڈ اور ایک برونز جب کہ مہک شیخ نے ایک سلور اور ایک برونز، وہیں ثانیہ اور تسمیہ منصوری نے دو سلور اور دو برونز میڈل حاصل کیے۔ اب ان کھلاڑیوں کے کامیاب ہونے پر ان کے کنبے والے اور رشتہ داروں کا ان سب کے گھروں پر مبارکباد دینے کا تانتا لگا ہوا ہے۔ اس سے دیگر کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے اور یہ بات نکل کر آتی ہے کہ کامیابی کسی کی جاگیر نہیں ہوتی اگر جنون اور لگن کے ساتھ محنت کی جائے تو پھر کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔