اردو

urdu

ETV Bharat / state

چندی گڑھ میئر الیکشن: عآپ کے تین کونسلر بی جے پی میں شامل، آج سپریم کورٹ میں سماعت - چندی گڑھ میئر الیکشن

Three AAP Councilors join BJP: چنڈی گڑھ میئر الیکشن معاملے پر سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اے اے پی کے تین کونسلر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چندی گڑھ کے بی جے پی کے نئے میئر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایسے میں چندی گڑھ کے میئر کے انتخاب کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 9:52 AM IST

Updated : Feb 19, 2024, 9:57 AM IST

چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ میں عام آدمی پارٹی کی کونسلر پونم دیوی اور نیہا مساوٹ اتوار 18 فروری کو بی جے پی میں شامل ہو گئیں۔ اسی دوران گروچرن کالا نے دوبارہ بی جے پی کا دامن تھام لیا۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے سابق ریاستی صدر ارون سود کے ساتھ تینوں کونسلروں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقعے پر ونود تاوڑے نے کہا کہ تینوں کونسلروں کو بی جے پی میں پورا احترام ملے گا اور انہیں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

  • 'بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل'

چندی گڑھ بی جے پی کے سابق ریاستی صدر ارون سود نے کہا، "بی جے پی کے پاس قطعی اکثریت ہے، ایسی صورت حال میں چندی گڑھ کا میئر بی جے پی کے پاس ہی رہے گا۔ عوامی بہبود کی پالیسیوں کی وجہ سے چندی گڑھ بی جے پی کا کارواں آگے بڑھتا رہے گا۔"

  • 'عآپ اپنی پالیسیوں میں ناکام'

بی جے پی میں شامل ہوتے ہی نیہا مساوٹ نے عام آدمی پارٹی پر سنگین الزامات لگائے۔ نیہا مساوت نے کہا کہ "عام آدمی پارٹی اپنی پالیسیوں میں ناکام رہی ہے۔ ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں سے متاثر ہوئے اور بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔" اس دوران عام آدمی پارٹی کی کونسلر پونم دیوی نے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں اور دلتوں کے مسیحا ہیں۔ انہوں نے سماج کے ہر طبقے کے لیے بہت سارے ترقیاتی کام کیے ہیں۔ ہم بی جے پی میں شامل ہو کر بہت خوش ہیں۔

گروچرن کالا نے کچھ دن پہلے ہی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ لیکن، وہ ایک بار پھر گھر واپس آگئے ہیں۔ گھر واپسی پر گروچرن کلا نے کہا، "ہم پہلے ہی بی جے پی میں تھے، کچھ لوگوں نے ہمیں کچھ دنوں کے لیے گمراہ کیا تھا۔ لیکن، ایک بار پھر ہم بی جے پی میں ہیں۔ بی جے پی میں واپسی پر ہمیں بہت خوشی ہے۔"

  • بی جے پی کے نئے میئر کا استعفیٰ

چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے میئر بننے والے منوج سونکر نے اتوار 18 فروری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ دراصل سپریم کورٹ میں آج سماعت ہونے سے پہلے ہی بی جے پی کے میئر منوج سونکر نے استعفیٰ دے دیا۔ چندی گڑھ بی جے پی کے صدر نے منوج سونکر کے استعفیٰ کی تصدیق کی ہے۔ ایسے میں چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخابات کے لیے ایک بار پھر راستہ صاف ہو گیا ہے۔

  • سپریم کورٹ میں آج سماعت

عام آدمی پارٹی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے چندی گڑھ کے میئر انتخابات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے چندی گڑھ انتظامیہ کی کی شدید سرزنش کی تھی۔ عآپ کی درخواست پر آج ایک بار پھر سماعت ہونے جا رہی ہے۔

Last Updated : Feb 19, 2024, 9:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details