کولکاتا: ترنمول کانگریس کے معطل لیڈر شاہجہاں شیخ کی چھ دن کی سی بی آئی حراست ختم ہو گئی ہے۔ اسے جمعرات کو بشیرہاٹ سب ڈویژنل عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے احاطے میں مرکزی فورسز اور پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے شاہجہاں کی تحویل کی درخواست نہیں کی ہے۔ سی بی آئی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ای ڈی اہلکاروں پر حملہ 5 جنوری کو شاہجہاں کے حکم پر کیا گیا تھا۔ اس نےہی اپنے گھر کے آس پاس اپنے حامیوں کو جمع کیا تھا۔
شاہجہاں کے ساتھ سوکمل سردار اور محب ملا کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشیرہاٹ سب ڈویژنل عدالت نے بھی انہیں 12 دن کی جیل کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ شاہجہاں کے ’قریبی‘ اجیت میتی کو سندیش کھالی تھانے کی پولیس نے پانچ دن کے لیے دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔ اجیت کو سند یش کھالی تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ چھ دن کی پولیس حراست کے بعد جمعرات کو اسے بشیرہاٹ سب ڈویژنل عدالت میں پیش کیا گیا۔ سندیش کھالی تھانے کی پولیس نے مقدمہ نمبر 76 میں ان کی سات دن کی تحویل کی درخواست دی تھی۔ عدالت نے پانچ روزہ پولیس ریمانڈ کا حکم دیا۔ سندیش کھالی تھانے میں اس کے خلاف کئی شکایتیں ہیں۔ سندیش کھالی تھانے کی پولیس ان تمام الزامات کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے اجیت میتی کو حراست میں لینا چاہتی تھی۔ انہیں 2 اپریل کو بشیرہاٹ ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔