اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی بی آئی کی شاہجہاں شیخ پر گرفت مضبوط - CBI On Shahjahan - CBI ON SHAHJAHAN

CBI Files Charge Sheet Against Shahjahan مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے معطل رہنما شاہجہان شیخ، ان کے بھائی اور پانچ دیگر کے خلاف مجرمانہ سازش کا الزام لگاتے ہوئے چارج شیٹ داخل کی ہے۔ سی بی آئی کی چارج شیٹ 5 جنوری کے واقعے سے متعلق ہے۔شیخ کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران تقریباً 1000 لوگوں کے ہجوم نے ای ڈی ٹیم پر حملہ کیا تھا۔

سی بی آئی کی شاہجہاں شیخ پر گرفت مضبوط
سی بی آئی کی شاہجہاں شیخ پر گرفت مضبوط (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 10:56 AM IST

کولکاتا: سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 5 جنوری کو سندیش کھالی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم پر ہجوم کے حملے کے معاملے میں معطل ٹی ایم سی کے رہنما شاہجہان شیخ، ان کے بھائی اور پانچ دیگر کے خلاف مجرمانہ سازش اور قتل کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔ مرکزی ایجنسی نے بشیرہاٹ کی خصوصی عدالت میں اپنی پہلی چارج شیٹ داخل کی۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں کروڑوں روپے کے راشن تقسیم گھوٹالے کی تحقیقات کے دوران جب حکام نے شاہجہاں کے گھر پر چھاپہ مارا تو 1000 لوگوں کے ہجوم نے ای ڈی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ افسران شیخ کو ریاست کی سابق وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار کرنے گئے تھے۔

سی بی آئی حکام نے عدالت کو بتایا کہ شاہجہاں، اس کے بھائی عالمگیر اور ساتھیوں ضیاء الدین مولا، محفوظ الرحمان مولا اور دیداربخش مولا سمیت سات لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

مرکزی ایجنسی نے شاہجہاں اور دیگر پر تعزیرات ہند کی دفعہ 120-B (مجرمانہ سازش) اور 307 (قتل کی کوشش) کے علاوہ فسادات، غیر قانونی طور پر بھیڑ اکھٹا کرنا اور دیگر کئی الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔

بھی پڑھیں:شاہجہاں شیخ 13مئی تک جیل کی حراست میں - Sandeshkhali Case

واجح رہے کہ سی بی آئی نے 5 جنوری کے واقعات سے متعلق تین معاملات کی جانچ اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ مغربی بنگال پولیس نے شیخ شاہجہان کو 29 فروری کو گرفتار کیا اور سی بی آئی نے انہیں 6 مارچ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details